- 1459: راؤ جودھا نے جودھ پور کی تشکیل کی۔
1666: چھترپتی شیواجی مہاراج پورندر معاہدے کے تحت اورنگ زیب سے ملنے آگرہ پہنچے۔
1784: پیرس معاہدہ عمل میں آیا۔
1847: ولیم کلیٹن نے اوڈومیٹر ایجاد کیا۔
1915: مشہور مجاہد آزاد ی راس بہاری بوس نے جاپانی کشتی سانکی مارو پر سوار ہوکر ہندستان چھوڑا۔
1965: اسرائیل اور مغربی جرمنی کے مابین سفارتی تعلقات شروع کرنے کے لئے خطوط کا تبادلہ ہوا۔
1993: ہندی کے مشہور شاعر شمشیر بہادر سنگھ کا انتقال ہوا ۔
2002: فیڈل کاسترو سے مذاکرات کے لئے امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر پانچ روزہ دورے پر کیوبا پہنچے۔ 1959 میں کاسترو کے انقلاب کے بعد کیوبا کا دورہ کرنے والے وہ پہلے امریکی صدر بنے۔
2008: چین کے شہر سچوان میں آئے زلزلے میں 87 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 3,74,643لوگ زخمی ہوئے۔
2008: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ججوں کی بحالی کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے مشترکہ حکومت سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔
2010: لیبیا کے طرابلس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب افریقی ایئر ویز کا طیارہ حادثہ کا شکار ہوا جس میں سوار 104 افراد میں سے 103 لقمہ اجل بنے۔
2015: نیپال میں آئے زلزلے میں 218 افراد کی موت اور 3500 سے زائد زخمی ہوئے۔
2017: دنیا بھر میں 4000 سے زائد کمپیوٹروں پر ایک رین سمویئر نے حملہ کیا۔
عالمی تاریخ میں آج کا دن؟ - عالمی تاریخ میں آج کا دن
بھارت اور عالمی تاریخ میں 12 مئی کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔
عالمی تاریخ میں آج کا دن؟
یو این آئی