اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن - ہندوستان اور دنیا کی تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں درج سات ستمبر کے اہم واقعات پیش خدمت ہیں۔ آج ہی کے دن 2005 میں مصر میں پہلی بار صدارتی انتخابات ہوئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Sep 7, 2023, 6:31 AM IST

Updated : Sep 7, 2023, 6:57 AM IST

نئی دہلی: ملک و دنیا کی تاریخ میں سات ستمبر کے اہم واقعات مختصراً درج ذیل ہیں۔

1701 - جرمنی، انگلینڈ اور ہالینڈ نے فرانس مخالف معاہدے پر دستخط کیے۔
1812 - بوروڈینو کی لڑائی میں نپولین نے روسی فوج کو شکست دی۔
1813- امریکہ کے لئے پہلی بار ’انکل سیم‘ کا خطاب ہوا۔
1822 - برازیل نے پرتگال سے آزادی کا اعلان کیا۔
1860 - لیڈی ایلگین نامی جہاز کے مشی گن جھیل میں ڈوبنے سے 400 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی۔
1906- بینک آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا۔
1921 - نیو جرسی، امریکہ میں پہلے مس امریکہ بیوٹی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
1923 - ویانا میں انٹرپول کا قیام عمل میں آیا۔
1931ء گول میز کانفرنس کا دوسرا اجلاس لندن میں شروع ہوا۔
1950 - ہنگری میں تمام خانقاہیں/مٹھ بند کئے گئے۔
1977-ایتھوپیا نے صومالیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے۔
1998 - بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 100ویں کانفرنس ماسکو میں شروع ہوئی۔
1999-ایتھنز میں 5.9 شدت کے زلزلے میں 143 افراد کی موت اور 500 سے زائد زخمی اور 50,000 بے گھر ہوئے۔
2002- ایاز الدین احمد بنگلہ دیش کے نئے صدر بنے۔
2004-فجی کے وجے سنگھ ٹائیگر ووڈس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے نمبر ایک گولفر بنے۔
2005- مصر میں پہلی بار صدارتی انتخابات ہوئے۔
2009-ہندوستان کے پنکج اڈوانی نے ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز کا خطاب جیتا۔
2011 - روسی طیارہ یاکوولیف یاک -42 کے پرواز کرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو جانے سے 22 ہاکی کھلاڑیوں کی پوری ٹیم سمیت 44 افراد کی موت ہوئی۔
2011 - دہلی ہائی کورٹ کمپلیکس کے گیٹ نمبر 5 کے قریب سوٹ کیس میں رکھے بم کے دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوئے۔
2013- تریپورہ، گوا اور اتر پردیش کے گورنر رہے رومیش بھنڈاری کا انتقال ہوا۔
یو این آئی

Last Updated : Sep 7, 2023, 6:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details