اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن - آج کے دن تاریخ میں کیا کیا پیش آیا

ملکی اور عالمی تاریخ میں 26 اگست کے اہم واقعات پیش خدمت ہیں۔ آج ہی کے دن 1541 میں ترکی کے سلطان سلیمان نے بوڈا اور ہنگری پر قبضہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 6:51 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور دنیا تاریخ میں 26 اگست کے کچھ اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

1303- رانا بھیم سنگھ کو شکست دینے کے بعد علاؤالدین خلجی نے چتوڑ گڑھ پر قبضہ کر لیا۔

1541- ترکی کے سلطان سلیمان نے بوڈا اور ہنگری پر قبضہ کیا۔

1676- رابرٹ والپول کی پیدائش، برطانیہ کے پہلے وزیر اعظم بنے۔

1883- انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 36 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

1910- نوبل امن انعام اور بھارت رتن سے سرفراز 'سینٹ' مدر ٹریسا کی یوگوسلاویہ کے اسکوپجی میں پیدائش ہوئی۔

1920- امریکہ میں خواتین کو ووٹ کا حق ملا۔

1927– ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور مجاہدِ آزادی بنسی لال کی پیدائش۔

1928– ہیرو سائیکلز کے شریک بانی اوم پرکاش منجال کی پیدائش۔

1955- ستیہ جیت رے کی فلم 'پاتھر پنچالی' ریلیز ہوئی۔

1956– بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکردہ رہنما مینکا گاندھی کی پیدائش۔

1972- میونخ (جرمنی) میں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔ اس اولمپکس میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔

1975- مجاہد آزادی ، صحافی اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر نارائن سباراؤ ہاردیکر کا انتقال ۔

1977- جرمنی کے شہر میونخ میں 20ویں اولمپک گیمز کا آغاز۔

1978- جان پال رومن کیتھولک چرچ کے پوپ بن گئے۔

1982- ناسا نے ٹیلی سیٹ ایف لانچ کیا۔

1988- میانمار کی عدم تشدد کی حامی جمہوریت کی رہنما آنگ سان سوچی ایک مارچ کے ساتھ رنگون پہنچیں۔

1994- انسانی دل کو چلانے کے لیے پہلی بار بیٹری کا استعمال کیا گیا۔1999 - مائیکل جانسن نے 400 میٹر ریس میں عالمی ریکارڈ بنایا۔

2012- ہندی فلموں کے تجربہ کار اداکار اے کے ہنگل کا انتقال ہوگیا۔

2015- امریکہ کے ورجینیا میں دو صحافیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

2017- گرمیت رام رحیم پر عدالت کے فیصلے کے بعد ہریانہ میں مظاہرے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details