نئی دہلی:ملکی اور عالمی تاریخ میں 29 اکتوبر کے چند اہم واقعات مندرجہ ذیل ہیں۔
سنہ 1709 ۔ انگلینڈ اور نیدرلینڈز نے فرانس مخالف معاہدے پر دستخط کئے۔
سنہ 1794 ۔ فرانسیسی فوج نے جنوب مشرقی ہالینڈ کے وینلو پر قبضہ کیا۔
سنہ 1851 ۔ بنگال میں برٹش انڈین ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1859 ۔ اسپین نے افریقی ملک مراقش کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
سنہ 1864 ۔ یونان میں نیا آئین نافذ ہوا۔
سنہ 1911 ۔ امریکی ایڈیٹر اور پبلیشر جوزف پولتزر کا انتقال ہوا۔
سنہ 1913 ۔ وسطی امریکی ملک السلواڈور میں آئے سیلاب میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔
سنہ 1920 ۔مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ قائم ہوئی۔
سنہ 1924 ۔ برطانیہ میں لیبر پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں شکست ہوئی۔
سنہ 1942 ۔ نازیوں نے بیلاروس کے پنک میں 16 ہزار یہودیوں کو قتل کیا۔