اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن - بھارت اور دنیا کی تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں درج ستائیس اکتوبر کے اہم واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1994 میں آج ہی کے دن اسرائیل اور اردن نے امن معاہدہ پر دستخط کیے۔ Historical Events of 27th October

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 6:54 AM IST

نئی دہلی: ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 27 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1605۔ مغل کے تیسرے حکمراں اکبر کا فتح پور سیکری میں انتقال ہوا۔
سنہ 1676۔ پولینڈ اور ترکی نے وارسا معاہدے پر دستخط کیے۔
سنہ 1795۔ امریکہ اور اسپن نے سین لورینزو معاہدہ پر دستخط کیے۔
سنہ 1806۔ فرانس کی فوج برلن میں داخل ہوئی۔
سنہ 1811۔ سلائی مشین کے موجد آئزک میرٹ سنگر کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1890۔ عظیم مجاہد آزادی ، صحافی اور سماجی قانون بنایا گیا۔
سنہ 1904۔ ہندستان کے مشہور مجاہد آزادی یتیندر ناتھ داس عرف جتن دا کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1905۔ ناروے کو سویڈن سے آزادی ملی۔
سنہ 1907۔ عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شہید سردار بھگت سنگھ کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1920۔ ہندستان کے دسویں صدر کے آر نارائن کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1934۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے “اکھل بھارتیہ گرامین ادیو گ سنگھ” قائم کیا۔
سنہ 1947۔ جموں کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ ریاست کے ہندوستان کے ساتھ الحاق پر متفق ہوئے۔
سنہ 1959۔ مشرقی میکسیکو میں آئے سمندری طوفان سے تقریباً 2000افراد ہلاک ہوئے۔
سنہ 1962۔ چین کے ہندوستان پر حملے کے بعد صدر جمہوریہ نے ملک میں پہلی مرتبہ ایمرجنسی کا اعلان کیا۔
سنہ 1968۔ میکسیکو سٹی میں 19ویں اولمپک کھیل اختتام پذیر ہوئے۔
سنہ 1974۔ ہندستان کے مشہور ماہر ریاضیات رامانوجم کا انتقال ہوا۔
سنہ 1978۔ مصری صدر انور سادات اور اسرائیلی وزیر اعظم مینوچم نوبل امن ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئے۔
سنہ 1982۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پرائیویٹ سکریٹری پیارے لال کا انتقال ہوا۔
سنہ 1987۔ ہندستان کے مشہور کرکٹر وجے مرچنٹ کا انتقال ہوا۔
سنہ 1994۔ اسرائیل اور اردن نے امن معاہدہ پر دستخط کیے۔
سنہ 1995۔ یوکرین کے کیف میں واقع چرنوبل ایٹمی پلانٹ سیکورٹی سے متعلق خامیوں کی وجہ سے دوبارہ بند ہوا۔
سنہ 1997۔ ایڈنبرگ (اسکاٹ لینڈ) میں دولت مشترکہ کانفرنس کا اختتام ہوا۔
سنہ 1999۔ ہندی زبان کے مشہور ادیب ڈاکٹر ناگندر کا انتقال ہوا۔
سنہ 2001۔ بالی وڈ کے مشہور اداکار پردیپ کمار کا انتقال ہوا۔
سنہ 2001۔ امریکہ میں محب وطن قانون بنا۔
سنہ 2003۔ چین میں آئے زلزلہ سے 50،000 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
سنہ 2012۔ عراق میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں ۔ 46 افراد ہلاک اور 123 زخمی ہوئے۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details