Today's World History عالمی تاریخ میں آج کا دن
History of 7th January: سات جنوری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1993 میں آج ہی کے دن مرکزی سرکار نے اجودھیا میں بابری مسجد کی 703۔67 ایکڑ متنازع زمین کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس معالہ کو سپریم کورٹ میں لے گئی۔
Published : Jan 7, 2024, 8:47 AM IST
|Updated : Jan 7, 2024, 10:22 AM IST
نئی دہلی:ملکی اور عالمی تاریخ میں سات جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1610۔ گلنیو نے مشتری کے پہلے تین چاند آئی او یوروپا اور گنیمید دریافت کئے۔
سنہ 1698۔ روسی زار پیٹرگریٹ نے نیدرلینڈ انگلینڈ سونپ دیا۔
سنہ 1714۔ ہینری مل نے ٹائپ رائٹر کا پیٹنٹ کرایا۔
سنہ 1761۔ پانی پت کی تیسری لڑائی میں احمدشاہ ابدالی کی قیادت والی افغان فوج نے مراٹھوں کو شکست دی۔
سنہ 1782۔ امریکہ کے فلاڈیلفیا صوبہ میں پہلا تجارتی بنک 147بینک آف نارتھ امریکہ148 قائم ہوا۔
سنہ 1789 ۔ امریکی عوام نے جارج واشنگٹن کو ملک کا پہلا صدر منتخب کرنے کے لئے ووٹ دیا۔
سنہ 1859۔سپاہیوں کی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر دوئم کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔
سنہ 1929۔ مدر ٹریسا نے کلکتہ پہنچ کر غریب اور بیمار لوگوں کی طبی امداد شروع کی۔
سنہ 1890۔ ڈبلیو بی پاروس نے فاونٹن پین کو پیٹنٹ کرایا۔
سنہ 1896۔ فینی فارمر نے اپنی پہلی کھانا بنانے کی کتاب شائع کی۔
سنہ 1927۔لندن اور نیویارک کے درمیان ٹیلی فون خدمات شروع ہوئیں۔
سنہ 1928۔ مشہور اسرین پلے رائٹر اور ناول نگار وجے تندولکر کی پیدائش ہوئی تھی۔
سنہ 1939۔ امریکی ورکرس یونین لیڈر ٹام مونی 1916 سے جیل میں رہنے کے بعد رہا کئے گئے۔
سنہ 1944۔ امریکی فضائیہ نے پہلا جنگی جہاز بنانے کا اعلان کیا۔
سنہ 1949۔امریکہ میں ساوتھرن کیلی فورنیا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈینیل پیس اور رچرڈ بیکر نے پہلی بارخلیہ کی بنیادی اکائی جین کی فوٹو لی۔
سنہ 1953۔ امریکی صدر ہیری ٹرومین نے ہائیڈروجن بم بنانے کا اعلان کیا۔
سنہ 1959۔ امریکہ نے کیوبا میں فیڈل کاسترو کی نئی حکومت کو تسلیم کیا۔
سنہ 1962۔ انڈونیشیا کے صدر کی ناکام کوشش کی گئی۔
سنہ 1969۔ امریکی کانگریس نے صدر کی تنخواہ دوگنی کرنے سے متعلق بل کو منظوری دی۔
سنہ 1966 ۔ ہندی فلموں کے عظیم فلم ڈائریکٹر بمل رائے کا انتقال ہوا۔
سنہ 1972 ۔ اسپین کےایبیزا علاقے میں ہوئے طیارہ حادثے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 108 مسافر ہلاک۔
سنہ 1978۔انگولہ میں آئینی ترمیم کی گئی۔
سنہ 1979۔ ویتنام فوج نے کمبوڈیا کی راجدھانی نام پنہہ کو خمیر رجکی حکمرانی سے آزاد کیا۔
سنہ 1980 ۔ اندرا گاندھی کی بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپسی۔
سنہ 1984۔ برونائی جنوب مشرقی ایشیا کی تنظیم (ASEAN) کا چھٹا رکن بنا۔
سنہ 1986۔ امریکی صدر رونالڈ ریگن نے لیبیا کے خلاف معاشی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ۔
سنہ 1987۔ ہندوستان کے عظیم کرکٹ کھلاڑی کپل دیو نے اپنا 300 واں ٹسٹ وکٹ لیا۔
سنہ 1989۔ کیمیاوی اسلحہ کم کرنے کی غرض سے پیریس میں بین الاقوامی کانفرنس ہوئی۔
سنہ 1989۔ برٹش مڈلینڈ میں بوئنگ 737 حادثہ کا شکار ہوا۔
سنہ 1989۔ جاپان کے حکمراں ہیرو ہیتو کا انتقال اسی روز 1989 میں ہوا تھا انہوں نے 63 برسوں تک جاپان پر حکومت کی۔
سنہ 1991۔ سوویت یونین کے بالٹک جمہوریاوں لتھوانیا اور لاتیویا میں بغاوت کو کچلنے کیلئے سوویت فوج کوبھیجا گیا۔
سنہ 1992۔ اے ٹی اینڈ ٹی کمپنی نے ویڈیو ٹیلی فون جاری کیا ۔
سنہ 1993۔ مرکزی سرکار نے اجودھیا میں متنازعہ اراضی کی 703۔67 ایکڑ زمین ایکوائر کرلی اور اس معالہ کو سپریم کورٹ میں لے گئی۔
سنہ 1999 ۔ امریکی صدر بل کلنٹن کے خلاف مواخذہ کی كارروائي شروع ہوئی۔
سنہ 1999۔ امریکی سینٹ نے صدر بل کلنٹن کے خلاف مواخذہ کی شروعات کی امریکہ کی تقریباََ 130 برسوں کی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر کے حکومت میں رہتے ہوئے اس کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کی گئی۔
سنہ 2000۔ جکارتہ (انڈونیشیا) میں ہزاروں مسلمانوں نے مولوكس جزائر میں عیسائیوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا۔
سنہ 2003۔ جاپان نے ترقیاتی کاموں میں بطور امداد ہندوستان کو 90 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا۔
سنہ 2004۔ انڈونیشیائی ہائی کورٹ نے بالی بم سانحہ کے قصوروار دہشت گرد امروزی کی سزائے موت برقرار رکھی۔
سنہ 2008 ۔ صدر پرتیبھا پاٹل نے ونود رائے کو کمپوٹرولر اور آڈیٹر جنرل کے عہدے کا حلف دلایا۔
سنہ 2009 ۔ آئی ٹی کمپنی ستیم کے چیئرمین رامالنگم راجو نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔
سنہ 2015 ۔ پیرس میں دو مسلح افراد نے ’چارلی آبدو‘میگزین کے دفتر پر حملہ کرکے 12 لوگوں کو ہلاک 11 دیگر کو زخمی کردیا۔
سنہ 2017۔ پرتگال کے سابق صدر ماریو سوریس کا انتقال ہوا۔
یو این آئی