Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن - بھارت اور دنیا کی تاریخ میں آج کا دن
پچیس دسمبر کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1876 میں آج ہی کے دن بانی پاکستان محمد علی جناح کی پیدائش ہوئی۔Historical Events of 25th December
Published : Dec 25, 2023, 6:39 AM IST
نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 25 دسمبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1000۔ اسٹیفن اول نے عیسائی ریاست کے طور پر ہنگری کی بنیاد ڈالی۔
سنہ 1763۔ بھرت پور کے راجا سورج مل کا قتل ہوا۔
سنہ 1771۔ مغل حکمراں عالم دوم دلی کے تخت پر بیٹھے۔
سنہ 1861۔ کاشی ہندو یونیورسٹی کے بانی اور مجاہدآزادی مدن موہن مالویہ کی پیدائش اترپردیش کے الہ آباد میں ہوئی۔
سنہ 1876۔ بانی پاکستان محمد علی جناح کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1892۔ سوامی وویکا نند نے کنیا کماری میں بیچ سمندر ایک چٹان پر تین دنوں تک سادھنا کی۔
سنہ 1914۔ پہلی عالمی جنگ میں جرمنی اوربرطانیہ کی فوج نے مغربی محاذ پر مکمل طور پر جنگی بندی کا اعلان کیا۔
سنہ 1918۔ مصر کے صدر اورنوبل انعام یافتہ انور سعادت کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1919۔ موسیقار نوشاد علی کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1924۔ پہلی آل انڈیا کمیونسٹ کانفرنس کانپور میں ہوئی۔
سنہ 1924۔ ہندوستان کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1926۔تائشو کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے ہیرو ہیتو جاپان کے نئے حکمراں بنے۔
سنہ 1932۔ چین کے گانسو صوبہ میں زلزلہ سے تقریباََ70 ہزار لوگوں کی موت۔
سنہ 1941۔ 17 دنوں تک چلنے والی لڑائی کے بعد ہانگ کانگ نے جاپان کے سامنے ہتھیار ڈالے۔
سنہ 1946۔ تائیوان میں آئین اختیار کیا گیا۔
سنہ 1947۔ چین میں آئین نافذ ہوا۔
سنہ 1949۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیدائش۔
سنہ 1962۔ سوویت یونین نے نووایا جیملیا علاقے میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
سنہ 1968۔ تامل ناڈو کے کلاوینمانی گاوں میں 42 دلتوں کو زندہ جلایا گیا۔
سنہ 1972۔ ہندوستان کے آخری گورنر جنرل چکرورتی راجا گوپالا چاری کا مدراس میں انتقال ہوا۔
سنہ 1974۔ روم جارہے ایئر انڈیا کے طیارے بوئنگ 747 کو اغوا کیا گیا۔
سنہ 1977۔ مزاحیہ فلمی اداکار چارلی چپلن کا انتقال۔
سنہ 1979۔ سوویت فوج نے افغانستان پر حملہ کیا۔
سنہ 1990۔ ورلڈ وائڈ ویب (www) کا پہلا کامیاب تجربہ ہوا۔
سنہ 1991۔ میخائل گورباچیف نے سوویت یونین کے صدر کے عہدے سے استعفی دیا۔
سنہ 1994۔ سابق صدر گیانی ذیل سنگھ کا چنڈی گڑھ میں انتقال ہوا۔
سنہ 2003۔ بیروت جارہے بوئنگ 727 طیارہ بحر اٹلانٹک میں گرا اور 138 مسافروں کی موت۔
سنہ 2008۔ خلا میں لانچ کئے گئے ہندوستان کے چندریان۔1 کے 11 میں سے ایک پیلوڈرس نے چاند سے نئی تصاویر بھیجیں۔
سنہ 2012۔ جنوبی قزاخستان کے شمکینٹ شہر میں اے این 72 طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں 27 لوگوں کی موت ہوئی۔
یو این آئی