Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن - بھارت اور دنیا کی تاریخ میں آج کا دن
اکیس دسمبر کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1952 میں آج ہی کے دن سیف الدین کچلو اس وقت کے سوویت یونین کا لیلن امن انعام پانے والے پہلے ہندستانی بنے۔ Historical Events of 21st December
Published : Dec 21, 2023, 6:43 AM IST
نئی دہلی: ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 21 دسمبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1784۔ ماہر کیمسٹری پیئرے اور میری کیوری نے ریڈیم کی تلاش کی۔
سنہ 1788۔ مغل حکمراں غلام قادر کو سندھیا فوج نے پکڑ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
سنہ 1898۔ ماہر کیمسٹری پیرے اور میری کیوری نے ریڈئم کی ایجاد کی۔
سنہ 1910۔ انگلینڈ میں ہلٹن میں کوئلہ کان میں دھماکہ، 344 مزدور وں کی موت۔
سنہ 1914۔ امریکہ میں پہلی خاموش مزاحیہ فلم ’تلیس پنچرڈ رومانس‘ ریلیز ہوئی۔
سنہ 1923۔ نیپال مکمل آزاد ملک بنا۔
سنہ 1937۔ رنگین تصاویر اور باآواز پہلی کارٹون فلم ڈزنی سنو وائٹ ریلیز ہوئی۔
سنہ 1941: جرمنی کی آبدوز یو۔567 غرقاب۔
سنہ 1946: جنوبی جاپان میں زلزلہ سے 1036افراد کی موت۔
سنہ 1949۔ پرتگالی حکمرانوں نے انڈونیشیا کو خود مختار ملک ہونے کا اعلان کیا۔
سنہ 1952۔ سیف الدین کچلو اس وقت کے سوویت یونین کا لیلن امن انعام پانے والے پہلے ہندستانی بنے۔
سنہ 1955۔ دوسرا بین الاقوامی فلم فیئر ایوارڈ میں مرز اغالب کو سب سے بہترین فلم کاانعام دیا گیا۔
سنہ 1972: سوویت یونین مشرقی جرمنی کے ساتھ ایک امن معاہدہ پر دستخط کئے۔
سنہ 1973: اسرائیل، مصر، شام، اردن، امریکہ اور اس وقت کے سوویت یونین (یو ایس ایس آر) کی جنیوا میٹنگ ہوئی۔
سنہ 1974: آبدوز کو تربیت دینے والی آئی این ایس ستواہن وشاکھاپٹنم میں شروع۔
سنہ 1975۔ مڈغاسکر میں آئین کا نفاذ۔
سنہ 1976: امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
سنہ 1979: زمبابوے میں آئین نافذ ۔
سنہ 2002۔ برطانیہ نے دھمکی دینے کے بعد بگوٹا کا سفارت خانہ بند کیا۔
سنہ 2007۔ سونیا گاندھی اور شاہ رخ خان کو امریکی جریدے نیوز ویک نے دنیا کے 50 بااثر لوگوں کی فہرست میں شامل کیا۔
سنہ 2012۔ گنگنم اسٹائل یوٹیوب پر ایک ارب مرتبہ دیکھے جانے والا پہلا ویڈیو بنا۔
یو این آئی