اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن - بھارت اور دنیا کی تاریخ میں آج کا دن

تیرہ دسمبر کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 2003 میں آج ہی کے دن امریکی فوجیوں نے عراق کے معزول صدر صدام حسین کو تکریت میں گرفتار کیا۔ Historical Events of 13th December

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 7:06 AM IST

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 دسمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

سنہ 1232۔ غلام خاندان کے حکمراں التمش نے گوالیار پر قبضہ کیا۔

سنہ 1675۔ مغلوں نے سکھ گرو گرو تیغ بہادر کا سر قلم کیا۔

سنہ 1772۔ نارائن راؤ ستارا کے پیشوا بنے۔

سنہ 1916۔ آسٹریا کے آ ٹائرول میں 24 گھنٹے کے اندر کئی بار تودے گرنے سے اٹلی اور آسٹریا میں دس ہزار افراد کی موت۔

سنہ 1920۔ نیدرلینڈ کے ہیگ میں لیگ آف نیشنس کی بین الاقوامی عدالت قائم ہوئی۔

سنہ 1937۔ جاپان نے چین کے نانکنگ شہر پر قبضہ کیا۔

سنہ 1941۔ پیرو میں ہاراج کی جنگ میں تین ہزار فوجیوں کی موت ہوئی۔

سنہ 1955۔ ہندستان اور سابق سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے پنچ شیل سمجھوتہ پر رضامندی ظاہر کی۔

سنہ 1972۔ زراعت سے متعلق سرگرمی انجام دینے والا طیارہ بسنت بن تیار ہوا۔

سنہ 1977۔ نیشنل بلئیرڈ چیمپئن شپ میں ہندستانی کھلاڑی مائیکل فریرا نے نئے ضابطوں کے تحت ریکارڈ 1149 پوائنٹ بنائے۔

سنہ 1982۔ شمالی یمن میں زبردست زلزلہ آنے سے دو ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
سنہ 1986۔ ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ سمیتا پاٹل کا انتقال ہوا۔
سنہ 1989۔ اس وقت کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کو جنگجوؤں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے جیل سے پانچ جنگجوؤں کو رہا کیا گیا۔ جس کے بعد جنگجوؤں نے روبیہ سعید کو رہا کیا۔
سنہ 1991۔ شمالی و جنوبی کوریا نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ پر رضا مندی ظاہر کی۔
سنہ 1993۔ چین میں ٹیکسٹائل ملس میں آگ لگنے سے 60 مزدور مارے گئے۔
سنہ 1995۔ چین کے شہری اور نوبل امن انعام یافتہ وی جنگ شین کو پروپگنڈہ کرنے کے الزام میں14 سال کی قید کی سزا ہوئی۔ بعد میں 1997ء میں رہا ہوکر وہ امریکہ چلے گئے۔
سنہ 1996۔ کوفی عنان اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
سنہ 2001۔ پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ میں سبھی دہشت گردوں سمیت 15 لوگوں کی موت ہوئی۔
سنہ 2003۔ امریکی فوجیوں نے عراق کے معزول صدر صدام حسین کو تکریت میں گرفتار کیا۔
سنہ 2010۔ چین میں 2400 برس پرانا مٹی کا برتن ملا۔ اس کے اندر سوپ پایا گیا تھا۔
سنہ 2014۔ افغانستان کی راجدھانی کابل میں ناٹو کے قافلے پر حملے میں دو امریکی فوجی مارے گئے۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details