اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی و بھارت کی تاریخ میں آج کا دن

بھارت و عالمی تاریخ میں 8 جنوری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

image
image

By

Published : Jan 8, 2021, 6:28 AM IST

سنہ 1790۔ امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن پہلی مرتبہ ملک سے مخاطب ہوئے۔

سنہ 1884۔ سماجی مصلح اور برہمو سماج کے بانیوں میں سے ایک کیشو چندر سین کا انتقال ہوا۔

سنہ 1856۔ ڈاکٹر جان ویچ نے ہائیڈریٹڈ سوڈیم بوریٹ کی دریافت کی۔

سنہ 1889۔ ہرمن ہولریتھ کو پنچ کارڈ ٹیبولیٹنگ مشین کی ایجاد کے لئے پیٹنٹ کرایا۔

سنہ 1890۔ ہندی کے مشہور ادیب رامچندر ورما کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1908۔ بھارت کی مشہور اداکارہ ناڈیہ کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1925۔ مشہور ادیب موہن راکیش کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1929۔ ہالینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلی بار ٹیلیفون رابطہ قائم ہوا۔

سنہ 1942۔ برطانیہ کے ماہر فزکس اسٹیفن ہاکنگ کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1952۔ اردن نے آئین نافذ کیا۔

سنہ 1971۔ پاکستان کے صدر ذوالفقار علی بھٹو نے رہنما شیخ مجیب الرحمن کو جیل سے رہا کیا۔

سنہ 1973۔ روس نے خلائی ’’مشن لیونا۔ 21‘‘ لانچ کیا۔

سنہ 1975۔ بھارتی موسیقار ہیرس جئےراج کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1984۔ شمالی کوریا کے تیسرے اعلی لیڈر کم جونگ اون کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1984۔ پہلی ہندوستانی خاتون پائلٹ سشما مکھوپادھیائے کا انتقال ہوا۔

سنہ 2009۔ مصری آثار قدیمہ کے ماہرین نے 4،300 برس پرانے پیرامڈ میں ملکہ سیشیٹ کی ممی کی دریافت کی۔

سنہ 2010۔ پرتگال کی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کی منظوری دی۔

سنہ 2017۔ یروشلم میں ہوئے ٹرک حملے میں کم از کم 4 فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

سنہ 2020۔ مرکزی کابینہ نے بھارت اور منگولیا کے مابین بیرونی خلا میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details