اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن:Today in History - بھارت میں آج کی تاریخ کو پیش آنے والے واقعات

ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 22 اگست کے اہم واقعات درج ذیل ہیں: -

آج کا دن
آج کا دن

By

Published : Aug 22, 2022, 6:44 AM IST

ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 22 اگست کے اہم واقعات درج ذیل ہیں: -

1320 - غازی ملک نے نصیرالدین خسرو کو شکست دی۔

1707 - سویڈن اور پرشیا نے فوجی معاہدے پر دستخط کیے۔

1848ء امریکہ نے نیو میکسیکو پر قبضہ کیا۔

1849 - آسٹریا نے اطالوی شہر وینس پر بغیر ڈرائیور کے غباروں کے ساتھ فضائی حملہ کیا۔

1894- مہاتما گاندھی نے جنوبی افریقہ کے شہر نٹال میں نٹال انڈین کانگریس قائم کی۔

1921 - بابائے قوم مہاتما گاندھی نے غیر ملکی کپڑوں کی ہولی جلائی۔

1924- ہندی کے مشہور ادیب اور طنز نگار ہری شنکر پارسائی کی پیدائش۔

1955- مشہور فلمی اداکار اور سیاست دان چرنجیوی کی پیدائش۔

1969 - امریکہ میں سمندری طوفان سے 255 افراد ہلاک ہوئے۔

1978 - کینیا کے پہلے صدر جومو کینیاٹا کا انتقال ہوا۔

1979 - صدر نیلم سنجیو ریڈی نے لوک سبھا کو تحلیل کر دیا۔

1996- مدراس کا نام بدل کر چنئی رکھا گیا۔

2007 - بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی مرمت کے لیے دو ہفتے کے مشن پر گیا خلائی جہاز اینڈیورفلوریڈامیں کینیڈی اسپیس سینٹرپر اترا۔

2007 - مصری ماہرین آثار قدیمہ نے سوا کے علاقے میں تقریباً 20 لاکھ سال پرانے انسانی قدموں کے نشانات کا پتہ لگایا۔

2014- گیان پیٹھ ایوارڈیافتہ کنڑ زبان کے معروف ادیب، نقاد اور ماہر تعلیم یوآر اننتمورتی کا انتقال ہو گیا۔

2018- راہی سرنوبت نے ایشین گیمز میں 25 میٹر پسٹل شوٹنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details