1659 - دادر کے بلوچی سربراہ جیون خان نے دارا شکوہ کو دھوکے سے اورنگ زیب کے سپرد کیا ۔
1720 - سویڈن اور ڈنمارک نے تیسرے اسٹاک ہوم معاہدے پر دستخط کیے۔
1752 - فرانسیسی فوج نے تری چینوپولی میں انگریزوں کے سامنے ہتھیار ڈالے۔
1789 - اسپین نے وینکوور جزیرے کے قریب برطانوی جہازوں پر قبضہ کر لیا۔
1900 - مشہور مجاہد آزادی برسا منڈا کی رانچی جیل میں مشتبہ حالات میں موت ہوئی۔
1940 - دوسری جنگ عظیم کے دوران ناروے نے جرمنی کے سامنے خودسپردگی کی۔
1956 - افغانستان میں آئے شدید زلزلے میں 400 افراد لقمہ اجل بنے۔
1960 - چین میں آئے سمندری طوفان کی وجہ سے 1,600 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔
1964 - جواہر لال نہرو کی موت کے بعد لال بہادر شاستری ملک کے دوسرے وزیر اعظم بنے۔