1886 ۔ امریکی فارماسسٹ جان ایس۔ پیمبرٹن نے کوکا کولا تیار کیا۔
1921 - سویڈن میں پھانسی کی سزا کو ختم کیا گیا۔
1929 - بھارت کی مشہور ٹھمری گلوکارہ گریجا دیوی کی پیدائش ہوئی۔
1970 - برطانوی راک بینڈ دی بیٹلز کے اراکین نے باضابطہ طور پر علیحدگی کے ایک ماہ بعد اپنا آخری اسٹوڈیو البم لیٹ اٹ بی ریلیز کیا۔
1984 - فرانس نے آئی لینڈ پر نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1999 - نیٹو نے بلغراد میں چینی سفارت خانے پر میزائلوں سے حملہ کیا۔
1999 - جنوبی بنگلہ دیش میں دریائے میگھنا میں ایک کشتی الٹنے سے 300 افراد ہلاک ہوئے۔
2000 - بھارتی نژاد 69 سالہ لارڈ سوراج پال کو برطانیہ کی چوتھی بڑی یونیورسٹی ’ برٹش یونیورسٹی ‘ کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔
2001 - امریکہ انٹرنیشنل ڈرگ کنٹرول بورڈ سے باہر ہوا۔
2004 - سری لنکا کے مرلی دھرن نے 521ویں وکٹ لے کر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنایا۔
2009 - پاکستانی فوج نے وادیٔ سوات میں طالبان کے خلاف اپنی مہم تیز کی۔
2010 - چھتیس گڑھ میں بیجاپور-بھوپالپٹنم نیشنل ہائی وے-16 پر نکسلیوں نے سی آر پی ایف کی بکتر بند گاڑی کو بارودی سرنگ کے دھماکے سے اڑا دیا جس میں آٹھ فوجی شہید ہوئے۔
2013 - بھارت کے مشہور دھروپد گلوکار ضیاء فرید الدین ڈاگر کا انتقال ہوا۔
یو این آئی