اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History: عالمی تاریخ میں آج کا دن - راجہ روی ورما کی پیدائش

نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 29 اپریل کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔ Today in World History

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Apr 29, 2022, 6:40 AM IST

1661: چین کے منگ خاندان نے تائیوان پر قبضہ کیا۔

1639: دہلی میں لال قلعہ کی بنیاد رکھی گئی۔

1813: امریکہ میں جے ایف ہمیل نے ربڑ کا پیٹنٹ کرایا۔

1848: مشہور مصور راجہ روی ورما کی پیدائش ہوئی۔

1930: برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیلی فون سروس شروع ہوئی۔

1939: نیتا جی سبھاش چندر بوس نے کانگریس سے استعفیٰ دیا۔

1954: وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور چین کے زو این لائی نے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں پر دستخط کیے۔ بھارت میں اسے پنچشیل معاہدہ کہا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ 3 جون کو نافذ العمل ہوا تھا۔

1978: افغانستان کے باغی گروپ نے اقتدار پر قبضہ کیا۔ کابل ریڈیو پر اعلان کیا گیا کہ نائب صدر، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور فضائی سربراہ لڑائی میں مارے گئے۔

1991: بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں آئے سمندری طوفان میں ایک لاکھ 38 ہزار افراد ہلاک اور تقریباً 10 لاکھ بے گھر ہو گئے۔

1993: بکنگھم پیلس کو پہلی بار عوام کے لیے کھولا گیا اور اسے دیکھنے کے لیے آٹھ پاؤنڈ کا ٹکٹ لگا۔

1999: بارٹینڈر جیسیکا لال کو منو شرما نے نئی دہلی کے ایک بار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جیسیکا لال قتل معاملہ ایک مشہور کیس بنا۔سال 2006 میں شرما کو مجرم ٹھہرایا گیا اور عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ 2011 میں اس پر ایک فلم بھی بنی تھی'نو ون کلڈ جیسیکا۔'

2005: شام نے لبنان سے اپنی فوج واپس بلائی۔

2006: پاکستان نے ہتف۔ 6 کا تجربہ کیا۔

2008: بھارت اور ایران کے درمیان 7 بلین ڈالر کی گیس پائپ لائن کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست تھا جب امریکہ کے منصوبے پر اعتراضات کے باوجود ایرانی صدر بھارت آئے تھے۔

2010: بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے سفارت کاروں کے درمیان امن مذاکرات پر بات چیت شروع کرنے پر رضامندی دی۔ پہلی بار دونوں ممالک کے رہنماؤں نے 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد بڑھی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی۔

2011: برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوئی۔

2020: بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا انتقال ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details