اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History: تاریخ میں آج کا دن - تاریخ میں 13 فروری کے چند اہم واقعات

بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 13 فروری کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔ Today in History

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Feb 13, 2022, 7:10 AM IST

1575 - ریمز میں فرانس کے بادشاہ ہنری سوم کی تاجپوشی۔

1668 - اسپین نے لزبن کے معاہدے میں پرتگال کو تسلیم کیا۔

1693 - کالج آف ولیم اینڈ میری ورجینیا، امریکہ میں کھلا۔

1713- مغل حکمران جہاندار شاہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔

1795 - امریکہ کی پہلی ریاستی یونیورسٹی شمالی کیرولائنا میں کھلی۔

1856 - برطانیہ کی ایسٹ انڈیا کمپنی نے لکھنؤ کے ساتھ ساتھ اودھ کو بھی قبضہ میں کیا۔

1879 - مجاہد آزادی سروجنی نائیڈو کی پیدائش۔

1911 - اردو کے شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کی پیدائش۔

1916 – بھارتی فوج کے کمانڈر جگجیت سنگھ اروڑہ کی پیدائش۔

1920 - سوئٹزرلینڈ لیگ آف نیشنز میں شامل ہوا۔

1931 - نئی دہلی کو بھارت کا دارالحکومت قرار دیا گیا۔

1941 - نازیوں نے جرمنی میں ڈچ یہودی کونسل پر حملہ کیا۔

1945 - سوویت یونین نے جرمنی کے ساتھ 49 دن کی جنگ کے بعد ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ پر قبضہ کر لیا، جس میں ایک لاکھ 59 ہزار لوگ مارے گئے۔

1945 – بھارتی سنیما کے معروف اداکار ونود مہرا کی پیدائش۔

1966 - سوویت یونین نے مشرقی قازقستان میں جوہری تجربات کئے۔

1968 - سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی آل انڈیا جن سنگھ کے صدر منتخب ہوئے۔

1974 - نوبل انعام یافتہ الیگزینڈر سولشنتسن کو سوویت یونین کی حکومت اور کمیونزم پر تنقید کرنے پر ملک سے نکال دیا گیا۔

1984 - سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بحریہ کے لیے ممبئی میں مزگاؤں ڈاک کا افتتاح کیا۔

1990 - امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے جرمنی کو دوبارہ متحد کرنے پر اتفاق کیا۔

2001 - وسطی امریکی ملک ال سلواڈور میں 6.6 شدت کے زلزلے میں کم از کم 400 افراد ہلاک ہوئے۔

2003 - مشہور فلم ساز یش چوپڑا کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ۔

2008 - بھارتی سنیما کے مزاحیہ اداکار راجندر ناتھ کا انتقال ۔

2014 - چینی شہر کیلی میں ایک غیر قانونی قمار خانہ میں دھماکے سے 14 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

2014 - امریکی اداکار رالف وائٹ کا انتقال ہوگیا۔

2015 - مشہور ادیب ڈاکٹر تلسی رام کا انتقال۔

مزید پڑھیں:۔Today in History: عالمی تاریخ میں آج کا دن

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details