- 1721- مراٹھا سلطنت کے پیشوا بالاجی باجی راؤ کی پیدائش ہوئی۔
- 1863 - چلی کے شہر سینٹیاگو میں واقع جے سوئٹ چرچ میں ہوئی آتشزدگی سے 2500 افراد ہلاک ہوئے۔
- 1881 - یوروپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے تھیٹر میں آگ لگ جانے سے 800 سے زائد افراد لقمۂ اجل بنے۔
- 1914 - برطانیہ اور جرمنی کے درمیان فاک لینڈ کی آبی جنگ بحر اوقیانوس میں اسی نام کے جزائر کے آس پاس ہوئی۔
- 1923 - جرمنی اور امریکہ نے دوستانہ معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1931 - ٹیلی کمیونیکیشن میں استعمال ہونے والی کوایکسیئل کیبل کا پیٹنٹ امریکہ میں کرایا گیا۔
- 1934 - انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہفتہ وار ہوائی میل سروس شروع ہوئی۔
- 1935 - بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر کی پیدائش ہوئی۔
- 1941۔ امریکہ اور برطانیہ نے جاپان کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
- 1943 - ویرا کی جنگ اتحادی ممالک کی فتح پر ختم ہوئی۔
- 1967 - پہلی آئی این ایس آبدوز کالوری کو فوج میں شامل کیا گیا۔
- 1976 - امریکہ نے نیواڈا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
- 1982 - کولمبیا کے مصنف گیبریل گارسیا مارکیز کو ادب کا نوبل انعام سے نوازا گیا۔
- 1987 - دنیا کی دو سپر پاورز امریکہ اور سوویت روس کے رہنماؤں نے زمین پر مبنی ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کو کم کرنے کے لیے عارضی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
- 1988 ۔ اولمپک کی تاریخ میں پہلی بار خواتین آئس ہاکی کو شامل کیا گیا۔
- 2002 - امریکہ نے بھارت کے روایتی حیاتیات نیم، ہلدی اور جامن کے بعد گائے کے پیشاب کا پیٹنٹ کیا۔
- 2007 - امریکی زیر قیادت اتحادی افواج اور نیٹو افواج نے جنوبی افغانستان کے موسا کلا ضلع میں طالبان شدت پسندوں پر حملہ کیا۔
- 2009 - بغداد میں ہوئے بم دھماکے میں 127 افراد ہلاک اور 448 زخمی ہوئے۔
Today in History: عالمی تاریخ میں آج کا دن - آٹھ دسمبر کے چند اہم واقعات
بھارت اور عالمی تاریخ Today in World History میں 8 دسمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
عالمی تاریخ میں آج کا دن
یو این آئی