1917 - روس میں نئی انقلابی حکومت کی تشکیل اور روس ۔ جرمنی کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔
1943 - جاپانی ہوائی جہاز نے کولکاتہ پر بم گرایا۔
1946 - بھارت میں ہوم گارڈ آرگنائزیشن کا قیام عمل میں آیا۔
1950 - سکم بھارت کا تحفظاتی صوبہ بنا۔
1960 - افریقی ملک گھانا نے بیلجیئم کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے۔
1971 - بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کیا۔
1974 - مالٹا جمہوری ملک بنا۔
1990 - متنازع مصنف سلمان رشدی دو سال کے وقفے کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے آئے۔
1997 - بھگوان بودھ کی جائے پیدائش لمبنی، اٹلی میں پومپیلی اور ہمریولینیم مقام، پاکستان میں شیر شاہ سوری کا تعمیر کردہ روہتاس کا قلعہ اور بنگلہ دیش میں سندربن کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا۔