اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 13 نومبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Nov 13, 2021, 7:17 AM IST

1831 - اسکاٹ لینڈ کے ماہر طبیعیات اور ریاضی دان پیدا ہوئے۔

1864 - یونان کا نیا آئین منظور ہوا۔

1898- کالی پوجا کے موقع پرپوجیہ ماتا شری شاردا دیوی نے نویدیتا ودیالیہ کا افتتاح کیا۔

1917- مشہور ترقی پسند شاعر مکتی بود گجانن مادھو پیداہوئے۔

1918 - جمہوریہ آسٹریا کا قیام عمل میں آیا۔

1945 - کانگریس کے سینئر رہنما اور آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر پریرنجن داسمنشی کی پیدائش ہوئی۔

1950 - تبت نے آج ہی کے دن چینی حملے کے خلاف اقوام متحدہ سے اپیل کی۔

1960 - اسپین کے ایموڈے میں فلم تھیٹر میں آگ لگنے سے 152 بچے ہلاک ہوئے۔

1967 - فلم اداکارہ میناکشی شیشادری پیدا ہوئیں۔

1968 - پاکستان کے سابق صدر اور وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر لیا گیا۔

1968- ہندی فلموں کی اداکارہ جوہی چاولہ کی پیدائش ہوئی۔

1971 - امریکی خلائی ادارے ناسا کے ذریعہ بھیجا گیا جہازمرینر 9 مریخ کے مدار میں پہنچا۔

1975 - عالمی ادارہ صحت نے ایشیا کو چیچک سے پاک قرار دیا۔

1985 - مشرقی کولمبیا میں آتش فشاں پھٹنے سے تقریباً 23000 افراد ہلاک ہوئے۔

1997 - سلامتی کونسل نے عراق پر سفری پابندی عائد کی۔

1998 - چین کی مخالفت کے باوجود تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ اور امریکی صدر بل کلنٹن کی ملاقات۔

2004 - امریکی صدر جارج بش نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے چار سال کا وقت مقرر کیا۔

2008- 'آسام گن پریشد' نیشنل ڈیموکریٹک الائنس میں شامل ہوا۔

2013 - تبت میں سائنس دانوں نے بنی نوع انسان کے لیے جانی جانے والی سب سے قدیم بڑی بلی کا فوسل دریافت کیا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details