اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - The most important events of November 12

نئی دہلی: بھارت اور عالمی تاریخ میں 12 نومبر کو پیش آنے والے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں:

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Nov 12, 2021, 7:14 AM IST

1781 - انگریزوں نے ناگاپٹنم پر قبضہ کرلیا۔

1841 - جان نیلی برائن نے ٹیکساس شہر کی بنیاد رکھی۔

1847 - برطانوی معالج سر جیمز ینگ سمپسن نے پہلی بار کلوروفارم کو بے ہوشی کی دوا کے طور پر استعمال کیا۔

1908 - بلغاریہ نے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔

1925 - امریکہ اور اٹلی نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔

1927 - مہاتما گاندھی نے سیلون کا پہلا اور آخری دورہ کیا۔

1930 - ہندوستان میں آئینی اصلاحات پر بحث کے لیے پہلی گول میز کانفرنس لندن میں شروع ہوئی۔

1936 - کیرالہ کے مندر تمام ہندوؤں کے لیے کھلے۔

1940 – فلم اداکار امجد خان کی پیدائش۔

1946 - بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی اور بھارت رتن پنڈت مدن موہن مالویہ کا اتر پردیش میں انتقال ہوا۔

1956 - مراکش، سوڈان اور تیونس نے اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔

1969 - وزیر اعظم اندرا گاندھی کو کانگریس سے نکال دیا گیا۔

1970 - مشرقی پاکستان (اب بنگلہ دیش) اور مغربی بنگال میں سمندری طوفان 'بھولا' سے ہونے والی تباہی میں تقریباً پانچ لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔

1974 - جنوبی افریقہ کو نسلی پالیسیوں کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے معطل کردیا گیا۔

1984 - ایک روپے کا برطانوی نوٹ غائب، سکے متعارف کرائے گئے۔

1990 - جاپان میں روایت کے مطابق شہنشاہ اکیہیتو کی تاجپوشی۔

2001 - نیو یارک میں ایک امریکن ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام 260 مسافر ہلاک ہوگئے۔

2006 - بین الاقوامی معاہدہ ’ پروٹوکول آن ایکسپلوژیو ریمینیٹس آف وار‘ نافذ ہوا۔

2008 - ملک کا پہلا بغیر پائلٹ خلائی جہاز، چندریان-1، چاند کے آخری مدار میں نصب کیا گیا۔

2009 - ہندوستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کی 'انکریڈیبل انڈیا' مہم کو ورلڈ ٹریول ایوارڈ -2009 سے نوازا گیا۔

2015 - لبنان میں ایک خودکش بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک ہوئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details