- 1600۔ مغل شہنشاہ اکبر نے احمدنگر کو فتح کیا۔
- 1662۔ فرانسیسی ریاضی داں بلیز پاسکل کا انتقال ہوا۔
- 1666۔ شیواجی آگرہ سے پھلوں کی ٹوکری میں چھپ کر اورنگ زیب کی قید سے فرار ہوئے۔
- 1691۔ سزالنکمین کی جنگ میں آسٹریا نے ترکوں کو شکست دی۔
- 1757۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ایک روپے کا سکہ تیارکیا۔
- 1796 ۔ ا سپین اور فرانس نے برطانوی اتحاد کے خلاف دستخط کئے۔
- 1871۔ ہوائی جہاز کے شریک موجد اورول رائٹ کا جنم ہوا۔
- 1895۔ جاپان کے ساتھ جنگ میں شکست کے بعد چین نے شيمونوسكي معاہدے کے مطابق تائیوان جزیرہ جاپان کے حوالے کر دیا۔
- 1918 ۔ صدر جمہوریہ شنکر دیال شرما کی پیدائش ہوئی۔
- 1919۔ افغانستان کو برطانیہ سے آزادی ملی۔
- 1936۔ کمیونسٹ ہسپانوی شاعر فریڈریکو گارشیا لورکا اسپین کی جنگ کے دوران فسطائی طاقتوں کے ہاتھوں مارے گئے۔
- 1944۔ دوست ملکوں کی قیادت میں جرمنی کے قبضے سے پیرس کو آزاد کرانے کے لئے مہم شروع ہوئی۔
- 1945۔ ہوچی منہا کی قیادت میں ویتنام کے حامیوِں نے ہنوئی شہر پر قبضہ کیا۔
- 1949۔ بھونیشور، اڈیشہ کی راجدھانی بنا۔
- 1953۔ امریکی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے ایران میں شاہ محمد رضا پہلوی کی حکومت قائم کی گئی۔
- 1960۔ سوویت یونین نے دو کتوں، 42 چوہوں اور پیڑ پودوں کی چند اقسام کے ساتھ اسپتنک۔5 سیٹیلائٹ کو روانہ کیا۔
- 1964۔ مواصلاتی سٹیلائٹ’ سنکوم ۔3‘ کا تجربہ کیا گیا۔
- 1973۔ فرانس نے مروورا جزیرے میں جوہری تجربہ کیا۔
- 1977۔ سوویت یونین نے سیری ساگان میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
- 1978۔ ایران کے سنیما گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے 422 افراد ہلاک ہوئے۔
- 1991۔ سوویت یونین کے اس وقت کے صدر میخائل گورباچیف کو نظربند کیا گیا۔
- 1993۔ ہندی اور بنگلہ فلموں کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اتپل دت کا انتقال ہوا۔
- 2009۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 101 افراد ہلاک اور 565 زخمی ہوئے۔
- 2013۔ بہار کےگھمرا گھاٹ میں ہوئے ایک ٹرین حادثہ میں کم از کم 37 افراد کی موت ہوئی۔
مزید پڑھیں:آج کا دن تاریخ کے آئینے میں