اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - آج کا دن تاریخ کے آئینے میں

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 8 اگست کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Aug 8, 2021, 11:19 AM IST

  • 1509: وجے نگر سلطنت کے شہنشاہ کے طور پر مہاراجا کرشنادیو رائے کی تاجپوشی ہوئی۔
  • 1549: فرانس نے انگلینڈ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
  • 1609: سینیٹ آف وینس نے گیلیلیو کی تیار کردہ دوربین کا معائنہ کیا۔
  • 1763: کناڈا برسوں کی جدوجہد کے بعد بالآخر فرانس کے قبضے سے آزاد ہوا۔
  • 1864: جنیوا میں ریڈ کراس کا قیام عمل میں آیا۔
  • 1876: تھامس الوا ایڈیسن نے میموگراف کا پیٹنٹ کرایا۔
  • 1899: اے ٹی مارشل نے ریفریجریٹر کا پیٹنٹ کرایا۔
  • 1900: بوسٹن میں پہلی ڈیوس کپ سیریز کا آغازہوا۔
  • 1908: کلاسیکل موسیقی کی گلوکارہ سدھیشوری دیوی کی پیدائش ہوئی۔
  • 1919: برطانیہ نے افغانستان کی آزادی کو منظوری دی۔
  • 1942: مہاتما گاندھی نے ’ہندوستان چھوڑو تحریک‘ شروع کی۔
  • 1947: پاکستان نے اپنے قومی پرچم کو تسلیم کیا۔
  • 1988: افغانستان میں 9 سال کی جنگ کے بعد روسی افواج کا انخلا شروع ہوا۔
  • 1988: ایران اور عراق کے درمیان آٹھ سال تک چلی لڑائی کے بعد جنگ بندی کا اعلان ہوا۔
  • 1990: عراق کے تاناشاہ صدام حسین نے کویت پر قبضے کا اعلان کیا۔
  • 2004: اٹلی نے بوفورس معاملے کے کلیدی ملزم اوٹاویا کواتروچی کو ہندستان کے حوالے کرنے سے انکار کیا۔
  • 2010: تیجسوینی ساونت میونخ میں منعقدہ عالمی شوٹنگ چیمپئن شپ کے 50 میٹر ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت کر پہلی ہندوستانی خاتون بنیں۔
  • 2013: پاکستان کے کوئٹہ میں ہوئے خودکش حملے میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details