- 1606: سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو کا انتقال۔
- 1746: پیاسنزا کی جنگ میں آسٹریا اور سارڈینیا نے ہسپانوی اور فرانسیسی افواج کو شکست دی۔
- 1779: اسپین نے برطانیہ کے خلاف اپنی جنگ کا آغاز کیا۔
- 1815: نپولین نے نیدر لینڈز میں لگری کی لڑائی میں پرشیا کو شکست دی۔
- 1822: ڈنمارک ویسی نے جنوبی کیرولینا میں غلاموں کی بغاوت کی قیادت کی۔
- 1824: برطانیہ میں ظلم و جبر سے روک تھام کے لئے رائل سوسائٹی کی بنیاد رکھی گئی۔
- 1858: بھارت کی آزادی کے لیے مورار کی جنگ لڑی گئی۔
- 1881: آسٹریا ہنگری اور سربیا نے فوجی معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1891: جان ایبٹ کینیڈا کا تیسرا وزیر اعظم بنا۔
- 1903: فورڈ موٹر کمپنی کی بنیاد رکھی گئی۔
- 1904: یوجین شیومن نے فن لینڈ کے گورنر جنرل نکولائی بوبریکوف کا قتل کردیا۔
- 1911: نیو یارک میں آئی بی ایم کمپنی کا قیام۔ پہلے اس کا نام کمپیوٹنگ ٹیبولیٹنگ ریکارڈنگ کمپنی تھا۔
- 1925: قوم پرست رہنما چترنجن داس کا انتقال۔
- 1950 بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی پیدائش۔
- 1963: روس کی 26 سالہ خلائی مسافر لیفٹیننٹ ویلنٹینا تیریشکووا ووستوک 6 کے ساتھ پرواز۔ تریشکووا دنیا کی پہلی ایسی خاتون تھیں جنھوں نے خلا کی گہرائیوں میں اپنا سفر شروع کیا۔
- 1979: شام میں اخوان المسلمون کے ساتھ جھڑپوں میں 62 شیخ ہلاک ہوگئے۔
- 1992: برطانوی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر مبنی کتاب ’ڈیانا - اے ٹرو اسٹوری ‘ جاری کی گئی۔ کتاب میں ڈیانا کو ناخوش اور غیر متوازن قرار دیا گیا ہے۔
- 2008: کیلیفورنیا میں ہم جنس پرست جوڑوں کو شادی کی اجازت۔
- 2012: چین نے شینزہو 9 خلائی جہاز لانچ کیا۔
- 2012: امریکی فضائیہ کا روبوٹک بوئنگ ایکس 37 بی خلائی جہاز اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد زمین پر لوٹا۔
- 2012: ملٹی نیشنل سافٹ ڈرنک کمپنی، کوکا کولا نے 60 سال کے بعد میانمار میں کاروبار شروع کیا۔
تاریخ میں آج کا دن
بھارت اور عالمی تاریخ میں 16 جون کے چند اہم ترین واقعات اس طرح ہیں:۔
تاریخ میں آج کا دن
یو این آئی