اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - 2006 - نیپالی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر بادشاہ کے ویٹو کے اختیار کو ختم کردیا۔

بھارت اور عالمی تاریخ میں 11 جون کے چند اہم ترین واقعات اس طرح ہیں:۔

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دنتاریخ میں آج کا دن

By

Published : Jun 11, 2021, 6:37 AM IST

  • 1770 - کیپٹن جیمز کوک نے آسٹریلیا کے گریٹ بیریر ریف کو دریافت کیا۔
  • 1776 - امریکہ کی آزادی کے اعلامیہ کو تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔
  • 1866 - الہٰ آباد ہائی کورٹ کا قیام عمل میں آیا۔
  • 1897- مجاہد آزادی رام پرساد بسمل کی پیدائش۔
  • 1901 - نیوزی لینڈ نے کروک جزیرے پر قبضہ کرلیا۔
  • 1909 - ماہر قانون، سیاستدان اور لوک سبھا کے سابق اسپیکر کے ایس ہیگڑے کی پیدائش۔
  • 1911- برطانوی گٹارسٹ گریم رسل کی پیدائش۔
  • 1921 - برازیل میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق ملا۔
  • 1924- مراٹھی زبان کےمشہور مورخ، شاعر، ڈرامہ نگار اور سوانح نگار واسو دیو ومن شاستری کھرے کا انتقال۔
  • 1935 - ایڈون آرم اسٹرونگ نے پہلی بار ایف ایم کی نشریات کی۔
  • 1940 - برطانیہ کی اٹلی کے جنیوا ٹورنا پر بمباری۔
  • 1948- بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کی پیدائش۔
  • 1964 - بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی خواہش کے مطابق ان کی استھیوں کی بھسم(راکھ) پورے ملک میں بکھیر دی گئی۔
  • 1983- صنعت کار گھنشیام داس برلا کا انتقال۔
  • 1987 - پہلی بار سیاہ فام برادری کے ایبٹ، پال بوٹیگے اور برنی برطانیہ میں ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔
  • 1997- بھارت کے لمبی دوری کے مشہور تیراک مہر سین کا انتقال۔
  • 1999- پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک اسکور کی۔
  • 2003 - روسی ٹینس کھلاڑی انا کورنیکووا خواتین کے ٹینس میں سب سے خوبصورت کھلاڑی قرار پائی۔
  • 2006 - نیپالی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر بادشاہ کے ویٹو کے اختیار کو ختم کردیا۔
  • 2007 - فجی کی معزول وزیر اعظم لڈسنیا کراسی کو دارالحکومت سووا میں داخلے کی اجازت ملی۔
  • 2008 - برہموس سُپرسونک میزائل کو بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا۔
  • 2012 - افغانستان میں زلزلے کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 80 افراد ہلاک ہوگئے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details