ETV Bharat / bharat
تاریخ میں آج کا دن - بھارت اور عالمی تاریخ میں 31 مئی کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں:۔
بھارت اور عالمی تاریخ میں 31 مئی کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں:۔
![تاریخ میں آج کا دن تاریخ میں آج کا دن](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11960061-thumbnail-3x2-sss.jpg)
تاریخ میں آج کا دن
By
Published : May 31, 2021, 6:40 AM IST
| Updated : May 31, 2021, 9:44 AM IST
- 1577 - مغل شہنشاہ جہانگیر کی اہلیہ نورجہاں جن کا اصل نام ’ مہر النساء ‘ تھا کی پیدائش ہوئی۔
- 1725 - ہندوستان کی بہادر خواتین میں سے ایک ہولکر کی مہارانی اہلیا بائی ہولکر کی پیدائش ہوئی۔
- 1727 - فرانس، برطانیہ اور ہالینڈ نے پیرس معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1759 - امریکہ کی شمال مشرقی ریاست، پنسلوانیا میں تھیٹر کے تمام پروگراموں پر پابندی عائد کی گئی۔
- 1774 - بھارت میں پہلا پوسٹل آفس کھلا۔
- 1843 - مراٹھی تھیٹر میں انقلاب لانے والے نامور ڈرامہ نگار انا صاحب کرلوسکر کی پیدائش ہوئی۔
- 1867 - ممبئی (سابقہ بمبئی) میں ’پرارتھنا سماج‘ کا قیام ۔
- 1878 - جرمن جنگی جہاز کے ایس ایم ایس گروسر کرفورسٹ کے ڈوبنے سے 284 افراد ہلاک ہوگئے۔
- 1878 - امریکی کانگریس نے ڈالروں کی گردش کو کم کردیا۔
- 1889 - ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ریاست پنسلوانیا کے جان اسٹاؤن میں آنے والے سیلاب سے لگ بھگ 2209 افراد ہلاک ہوگئے۔
- 1900 - لارڈ رابرٹس کی قیادت میں برطانوی فوج نے جوہانسبرگ پر قبضہ کرلیا۔
- 1907 - ریاستہائے متحدہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں پہلی ٹیکسی سروس متعارف کروائی گئی۔
- 1921 - بھارتی نیشنل کانگریس کا پرچم اپنایا گیا۔
- 1927 - فورڈ موٹر نے ٹن لیزی ماڈل کی کار بنائی اور ماڈل اے کا ڈیبیو کیا۔
- 1929- پہلی بار مکی ماؤس کا بولنے والا کارٹون کارنیول کڈ جاری کیا گیا ۔
Last Updated : May 31, 2021, 9:44 AM IST