اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - 1966: برٹش گیانا نے آزادی حاصل کی اور وہ گیانا بن گیا۔

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 26 مئی کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:۔

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : May 26, 2021, 6:11 AM IST

  • 1679: برطانوی پارلیمنٹ نے ہیبیئس کارپس قانون ایکٹ منظور کیا، جسے انسان کی ذاتی آزادی کے لئے دنیا کا پہلا انسانی حقوق کا قانون سمجھا جاتا ہے۔
  • 1739: مغل بادشاہ محمد شاہ اور ایران کے نادر شاہ کے مابین ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں افغانستان ہندوستان سے علاحدہ ہوگیا۔
  • 1805: نپولین کو اٹلی کا بادشاہ بنا یا گیا۔
  • 1822: گرو چرچ میں آگ لگنے سے 116 افراد ہلاک۔ یہ ناروے کی تاریخ کا سب سے بڑا آتشزدگی کا واقعہ تھا۔
  • 1918: جمہوریہ جارجیا کا قیام عمل میں آیا۔
  • 1926: لبنان میں آئین منظور کیا گیا۔
  • 1950: برطانیہ میں پٹرول خریدنے کی حد ختم کردی گئی۔ اس سے قبل ہر شخص کو پٹرول خریدنے کے لئے راشن کارڈ دیا جاتا تھا۔
  • 1955: چارلس ایوانز نے دنیا کا سب سے لمبی پہاڑی چوٹی کنچنچنگا جو 8585 میٹر بلندی پر واقع ہے فتح کیا۔
  • 1966: برٹش گیانا نے آزادی حاصل کی اور وہ گیانا بن گیا۔
  • 1969: اپالو پروگرام: زمین پر تمام اجزاء کے آٹھ دن کے کامیاب آزمائش کے بعد اپولو 10 لوٹ آیا۔
  • 1972: آسٹریلیا میں ولاندر نیشنل پارک قائم ہوا۔
  • 1972: امریکہ اور سوویت یونین نے اینٹی بیلسٹک میزائل پر معاہدہ کئے۔
  • 1983: جاپان میں 7.7 شدت کے آنے والے زلزلے میں 104 افراد ہلاک ہوگئے۔
  • 1999: بھارتی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ہندوستان، جرمنی اور جنوبی کوریا کے تین مصنوعی سیاروں کا کامیابی سے مدارمیں بھیجا۔
  • 2006: انڈونیشیا کے جاوا میں آنے والے زلزلے میں 5700 سے زیادہ افراد ہلاک اور دو لاکھ بے گھر ہوگئے۔
  • 2008: مشرقی اور جنوبی چین میں سیلاب سے 148 افراد ہلاک۔
  • 2009: شمالی کوریا نے مبینہ طور پر دوسرا جوہری تجربہ کیا۔ شمالی کوریا نے اس جوہری تجربے کے بعد کئی دوسرے میزائل تجربات بھی کیے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details