1801 - بھارت میں پہلی آرڈیننس مینوفیکچرنگ فیکٹری قائم ہوئی۔
1910 - مجاہد آزادی گوپال کرشنا گوکھلے نے مفت اور لازمی بنیادی تعلیم کے لئے برطانوی قانون ساز کونسل کے سامنے تجویز پیش کی۔
1922 - سول نافرمانی کی تحریک کے بعد مہاتما گاندھی کو ملک سے بغاوت کے مقدمے میں عدالت نے چھ سال کی سزا سنائی۔
1938 - بالی ووڈ اداکار ششی کپور کی پیدائش۔
1940- اطالوی ڈکٹیٹر بینیٹو مسولینی نے انگلینڈ اور فرانس کے خلاف جرمنی کا ساتھ دیا۔
1944 - آزاد ہند فوج نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سربراہی میں برما کی سرحد عبور کر کے ہندوستان میں داخل ہوئی۔
1965- سوویت یونین کے خلاباز الیسی لیوونوف نے پہلی بار خلا میں چہل قدمی کی۔
1966 - جنرل سوہارتو نے انڈونیشیا میں حکومت بنائی۔
1971 - پیرو میں لینڈ سلائیڈنگ سے 200 افراد ہلاک۔