اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today In History: تاریخ میں آج کا دن - تاریخ میں 20 نومبر کو کیا ہوا؟

بھارت اور عالمی تاریخ میں 20 نومبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

Today In History: تاریخ میں آج کا دن
Today In History: تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Nov 20, 2021, 7:22 AM IST

  • 1272۔ ایڈورڈ اول نے خود کو برطانیہ کا حکمراں اعلان کیا۔
  • 1568۔ اکبر نے چتوڑ گڑھ پر حملہ کیا۔
  • 1602۔ ہوا بھرنے والے پمپ کے موجد اوٹٹو وون گوئریکی کی پیدائش ہوئی تھی۔
  • 1740۔ ماریا تھریسا آسٹریلیا، ہنگری اور بوہمیا کی حکمراں بنیں۔
  • 1750۔ شیرمیسور ٹیپو سلطان کی پیدائش ہوئی۔
  • 1757۔ لارڈ کلائیو بنگال کے گورنر بنے۔
  • 1774۔ کلکتہ ہندوستان کی راجدھانی بنا۔
  • 1780۔ برطانیہ نے ہالینڈ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
  • 1789۔ نیوز جرسی حقوق کے بل کو منظوری دینے والی پہلی ریاست بنی۔
  • 1818۔ سائمن بولیور نے وینزویلا کو آزاد ملک اعلان کردیا۔
  • 1822۔ لندن سنڈے ٹائمز کی اشاعت شروع ہوئی۔
  • 1865۔ امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں ہاورڈ یونیورسٹی کی تشکیل ہوئی تھی۔
  • 1873۔ بوڈا اور پیسٹ شہر کو ملاکر ہنگری کی راجدھانی بڈاپیسٹ بنایا۔
  • 1901۔ امریکہ کو پنامہ نہر کی تعمیر کا کام ایک معاہدے کے تحت ملا۔
  • 1904۔ چلی اور بولیویا نے امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کئے۔
  • 1905۔ روس میں 11 دن کی تاریخی ہڑتال شروع ہوئی۔
  • 1917۔ یوکرین جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا۔
  • 1917۔ کلکتہ میں بوس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں آیا۔
  • 1917۔ ٹینکوں کا پہلی بار کمبرائی (فرانس) کی جنگ استعمال ہوا۔
  • 1920۔ امریکی صدر وڈرو ولسن کو امن نوبل انعام دیا گیا۔
  • 1922۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد اتحادی فوج اور ترکی کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لئے سوئٹزرلینڈ میں کانفرنس شروع ہوئی۔
  • 1924۔ ترکی میں کرد بغاوت کو کچل دیا گیا۔
  • 1931۔ ویتنام کے کمیونسٹ لیڈر لی تو ٹونگ کا انتقال ہوا تھا۔
  • 1945۔ الائڈ کنٹرول کمیشن نے آسٹریا، ہنگری اور پولینڈ سے 60 لاکھ جرمنوں کے مغربی جرمنی کو منتقل کرنے کی منظوریدی۔
  • 1945۔ دوسری جنگ عظیم میں جنگی قیدیوں کے لئے جرمنی کے 24 لیڈروں پر نوریمبرگ میں مقدمہ شروع کیا گیا۔
  • 1946۔ ویتنام کی ڈیموکریٹک ری پبلکن حکومت نے 20 اکتوبر کو ویتنام خواتین دن کے طور پر اعلان کیا۔
  • 1947۔ امریکہ اور پاکستان نے پہلی بار سیاسی تعلقات قائم کئے۔
  • 1947۔ شہزادی الزبیتھ اور لیفٹننٹ فلپ ماونٹ بٹن کی شادی ہوئی تھی۔
  • 1955۔ ہندوستانی کرکٹر کرپال سنگھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹسٹ میچ میں 100 رن بنائے۔
  • 1955۔ ہندستانی گولف فیڈریشن کا قیام۔
  • 1959۔ برطانیہ، ناروے، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، ڈنمارک اور سویڈن نے یوروپی آزاد تجارتی فیڈریشن بنائی۔
  • 1959۔ اقوام متحدہ نے بچوں کے حقوق اعلانیہ کو منظوری دی۔
  • 1962۔ صدر جان ایف کینیڈی نے کیوبا پر امریکی پابندی ختم کی۔
  • 1962۔ چین نے ہندوستان پر حملہ کیا اور اروناچل پردیش کے راستے ہندوستان کے اندرونی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
  • 1963۔ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا اور 8 دیگر کے خلاف معاملہ شروع ہوا۔
  • 1969۔ جی وشوناتھ نے ہندوستان اور آسٹریلیا ٹسٹ کرکٹ میچ میں 137 بنائے۔
  • 1970۔ مکہ مکرمہ کی مسجد حرام پر 300 شیعہ انتہا پسند تقریباً 10 دن تک قابض رہے۔
  • 1970۔ سید برے صومالیہ کو سوشلسٹ ریاست اعلان کیا۔
  • 1974۔ کینیا کے نیروبی ہوائی اڈے پر پہلا بوئنگ 747 حادثہ کا شکار ہوا جس میں 59 لوگ افراد مارے گئے۔
  • 1977۔ مصر کے صدر انورسادات اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے عرب لیڈر بنے۔
  • 1980۔ ماوَ توسے تونگ کی بیوہ جیانگ کنگ پر مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔
  • 1984۔ فیض احمد فیض کا انتقال ہوا۔
  • 1985۔مائکروسافٹ ونڈوز کا آغاز ہوا۔
  • 1985۔تروملا وینکٹیشور مندر میں پانچ کروڑ 20 لاکھ روپیمالیت کا ہیرے جڑا تاج چڑھایا گیا۔
  • 1990 ۔عراقی صدر صدام حسین نے دو لاکھ فوجی کویت بھیجے۔
  • 1991۔ ہندوستان کے اتراکاشی میں 6.8 کی شدت کے زلزلے میں 1000 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔
  • 1992 ۔ ونڈسر کیسل میں آگ لگ جانے سے زبردست نقصان ہوا۔
  • 1993۔ مقدونیائی طیارہ حادثہ میں 116مسافر مارے گئے صرف ایک بچا۔
  • 1994۔ انگولہ حکومت اور باغیوں کے مابین ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
  • 1995۔ پولینڈ کے صدر لیک والیشاصدارتی عہدہ کی لڑائی میں الیکزنڈر کاواسنیوسکی سے ہارگئے۔
  • 1995۔ سری لنکائی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر شارجہ کپ فائنل ٹرافی اپنے نام کی۔
  • 1999۔ چین نے خلائی گاڑی کا تجربہ کیا۔
  • 2004۔ بنگلہ دیش میں تین سابق فوجی افسران کو موت کی سزا دی گئی۔
  • 2007۔ امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش نے میانمار کے فوجی حکمرانوں کے خلاف نئی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا۔
  • 2011۔ لیبیا پر 40 سال تک حکومت کرنے والے ڈکٹیر معمر قذافی خانہ جنگی میں مارے گئے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details