- 1726 - ایسٹ انڈیا کمپنی کو ممبئی ، کلکتہ اور مدراس میں میونسپل کارپوریشن اور میئر کی عدالتیں قائم کرنے کا حق دیا گیا۔
- 1859 - ڈھنڈو پنت عرف نانا صاحب انتقال کر گئے۔ ان کا نام تاریخ میں ایک ہیرو کے طور پر درج ہے جنہوں نے سپاہی بغاوت میں اہم کردار ادا کیا۔
- 1861 - ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے والی میڈم بھیکھاجی رستم کاما کی پیدائش۔
- 1932 - ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور مہاتما گاندھی کے درمیان پونے کی یرودا سنٹرل جیل میں ’دلتوں‘ کے لیے قانون ساز اسمبلیوں میں نشستیں حاصل کرنے کے لیے دستخط کیے گئے۔
- 1932 - بنگال سے تعلق رکھنے والی انقلابی قوم پرست پریتیلتا ویدار ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان دینے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
- 1948 - ہونڈا موٹر کمپنی کا قیام۔
- 1965 - یمن پر سعودی عرب اور مصر کے درمیان معاہدہ۔
- 1968 - جنوبی افریقہ کا ملک سوازی لینڈ اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔
- 1971 - برطانیہ نے 90 روسی سفارت کاروں کو جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کر دیا۔
- 1978 - سابق سوویت یونین نے زیر زمین ایٹمی تجربہ کیا۔
- 1979 - گھانا نے آئین اپنایا۔
- 1990 - مشرقی جرمنی وارسا معاہدے سے دستبردار ہو گیا۔
- 1996 - امریکی صدر بل کلنٹن نے اقوام متحدہ میں جامع ایٹمی تجربے پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
- 2003 - فرانسیسی صدر جیک شیراک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کے دعوے کی تائید کی۔
- 2005 - آئی اے ای اے نے ایرانی جوہری پروگرام کا مسئلہ سلامتی کونسل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
- 2007 - میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف دارالحکومت ینگون میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ سڑکوں پرنکل آئے۔
- 2008 - چین اور نیپال نے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے۔
- 2009 - ملک کے پہلے چندریان -1 نے چاند کی سطح پر پانی دریافت کیا۔
- 2013 - پاکستان کے بلوچستان میں 7.7 شدت کے زلزلے نے 515 افراد کی جان لے لی۔
- 2014 - انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا ایک سیٹلائٹ منگل یان مریخ پر پہنچا۔
تاریخ میں آج کا دن - کلکتہ اور مدراس میں میونسپل کارپوریشن
بھارتی اورعالمی تاریخ میں 24 ستمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
تاریخ میں آج کا دن
یواین آئی