اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - روس اور ترکی کے درمیان بلغراد امن

بھارتی اورعالمی تاریخ میں 23 ستمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:

today in history
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Sep 23, 2021, 7:14 AM IST

  • 1739 - روس اور ترکی کے درمیان بلغراد امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
  • 1857 - روسی جنگی جہاز لیفورٹ خلیج فن لینڈ میں آئے طوفان میں لاپتہ ہوگیا جس میں 826 افراد کی موت ہوگئی۔
  • 1879 - رچرڈ روڈس نے آڈیوفون سماعت آلہ کی ایجاد کی۔
  • 1908 - مشہور ادیب، شاعر اور مضمون نگار رام دھاری سنگھ دنکر کی پیدائش ہوئی۔
  • 1917 - سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ماہر کیمسٹ اسیمہ چٹرجی کی پیدائش ہوئی۔
  • 1929 - چائلڈ میرج پریوینشن بل (شاردہ ایکٹ) نافذ ہوا۔
  • 1939 - نفسیات کے علمبردار سگمنڈ فرائیڈ کا انتقال ہوا۔
  • 1958 - برطانیہ نے کرسمس آئی لینڈ پر ماحولیاتی ایٹمی تجربہ کیا۔
  • 1965 - ہند۔ پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوا۔
  • 1979 - صومالیہ کے صدر نے آئین کو منظوری دی۔
  • 1955 - پاکستان نے بغداد معاہدے پر دستخط کیے۔
  • 1983 - مشہور شاعر اور ادیب سرویشور دیال سکسینہ کا انتقال ہوا۔
  • 1983 - گلف ایئر کی فلائٹ میں ہوئے بم دھماکے میں 117 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 1992 - یوگوسلاویہ کو اقوام متحدہ سے برطرف کر دیا گیا۔
  • 2002 - انٹرنیٹ براؤزر موزیلا فائر فاکس لانچ ہوا۔
  • 2009 - انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے انڈین سیٹلائٹ اوشن سیٹ -2 سمیت سات سیٹلائٹ مدار میں قائم کئے۔
  • 2011 - فرانسیسی عدالت نے عوامی مقامات پر برقع پہننے کے معاملے میں دو مسلم خواتین کو بالترتیب 120 اور 80 یورو کا جرمانہ لگایا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details