- 1574۔ترکی کی فوج نے تیونس پر دوبارہ قبضہ کیا۔
- 1788۔نیو یارک شہر امریکہ کی پہلی راجدھانی بنا۔
- 1791۔ فرانس کے شاہ لوئی 14ویں نے نئے آئین کا اعلان کیا۔
- 1914۔ پہلی جنگ عظیم میں جرمنی اور فرانس کے درمیان ایسنے کی لڑائی شروع ہوئی۔
- 1922۔ پولینڈ کی پارلیمنٹ نے زیڈانیا بندرگاہ کی تعمیرکے قانون کو منظوری دی۔
- 1922۔ اسپین میں فوجی تختہ پلٹا۔ ٹریڈ یونینوں پر 10 سال تک کی پابندی۔
- 1929۔لاہور جیل میں بھوک ہڑتال کے 63 دنوں کے بعدمشہور انقلابی جتن داس کا انتقال۔
- 1947۔ جواہر لعل نہرو نے 40 لاکھ ہندوؤں اور مسلمانوں کے منتقلی کی تجویز پیش کی۔
- 1948۔ نائب وزیراعظم ولبھ بھائی پٹیل نے فوج کو حیدرآباد میں کارروائی کرنے اور اسے ہندستانی یونین کے ساتھ ضم کرنے کا حکم دیا۔
- 1968۔ البانیہ وارسا معاہدہ سے الگ ہوا۔
- 1971۔ ورلڈ ہاکی ایسوسی ایشن کی تشکیل عمل میں آئی۔
- 2000۔ ہندستان کے وشوناتھن آنند نے شونیان میں پہلے فیڈے شطرنج کا عالمی کپ جیتا۔
- 2002۔ اسرائیل نے فلسطین میں غزہ پٹی پر حملہ کیا۔
- 2006۔ بھارت، برازیل، ساؤتھ افریقہ سہ فریقی تنظیم) کی پہلی کانفرنس برازیل کی راجدھانی بروسیلیا میں شروع ہوئی۔
- 2007۔ نیشنل ایرناٹکس اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سائنسدانوں نے مشتری سے تین گنا بڑے سیارہ کا پتہ لگایا۔
- 2008۔ دہلی میں تین مقامات پر 30 منٹ کے وقفے سے یک بعد دیگرے چار بم دھماکے ہوئے۔ ان میں 19 افراد کی موت ہوئی اور 90 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
- 2009۔ چاند پر برف تلاش کرنے کا اسرو-ناسا کا مشن ناکا م ہوا۔
- 2013۔ طالبان نے افغانستان کے ہیرات شہر میں امریکہ کے سفارت خانے پر حملہ کیا۔ جس میں افغان نیشنل پولیس کے 2 جوان مارے گئے اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔
تاریخ میں آج کا دن - ترکی کی فوج
بھارتی اور عالمی تاریخ میں 12 ستمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:
تاریخ میں آج کا دن
یو این آئی