- 1709 - انگلینڈ اور ہالینڈ نے فرانس مخالف معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1794 - فرانسیسی فوج نے جنوب مشرقی نیدرلینڈز میں وینلو پر قبضہ کیا۔
- 1851 - بنگال میں برٹش انڈین ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔
- 1859 - اسپین نے افریقی ملک مراقش کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
- 1864 - یونان نے نیا آئین نافذ کیا۔
- 1913 - وسطی امریکی ملک ال سلواڈور میں آئے سیلاب سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے۔
- 1920 - سابق صدر ذاکر حسین کی کوششوں سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا قیام عمل میں آیا۔
- 1924 - برطانوی پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کو شکست ہوئی۔
- 1942 - نازیوں نے بیلاروس کے شہر پنسک میں 16,000 یہودیوں کو قتل کیا۔
- 1947 - بیلجیم، لکسمبرگ اور نیدرلینڈ نے بینیلکس فیڈریشن تشکیل دی۔
- 1958 - امریکہ نے نیواڈا میں جوہری تجربات کئے۔
- 1985 -ہندستان کو مکے بازی کا پہلا اولمپک تمغہ دلانے والے وجیندر سنگھ کی پیدائش ہوئی۔
- 1990 - افریقی ملک الجیریا میں آئے زلزلے سے 30 افراد کی موت ہوئی۔
- 1994 -نیویارک میں نیشنل میوزیم آف دا امریکن انڈین کا افتتاح ہوا۔
- 2005 - دارالحکومت دہلی میں پیش آئے ایک بم دھماکے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
- 2012 - امریکہ میں آئے سینڈی طوفان میں 286 افراد فوت ہوئے۔
- 2015 - چین نے ایک بچہ پالیسی کے خاتمے کا اعلان کیا۔
تاریخ میں آج کا دن - جنوب مشرقی نیدرلینڈز
بھارتی اور عالمی تاریخ میں 29 اکتوبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں: -
تاریخ میں آج کا دن
یو این آئی