اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - ارجنٹینا کی حکومت

بھارت اور عالمی تاریخ میں 26 اکتوبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں: -

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Oct 26, 2021, 6:44 AM IST

  • 1811 - ارجنٹینا کی حکومت نے پریس کے لیے اظہار رائے کی آزادی کا اعلان کیا۔
  • 1863 - لندن میں فٹ بال ایسوسی ایشن کی تشکیل ہوئی۔
  • 1934- مہاتما گاندھی کی سرپرستی میں آل انڈیا رورل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔
  • 1947 - جموں و کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہندستان میں انضمام پرمتفق ہوئے۔
  • 1947 - عراق میں برطانوی فوج کا قبضہ ہٹایا گیا۔
  • 1951 - ونسٹن چرچل برطانیہ کے وزیر اعظم بنے۔
  • 1962 - ہندوستان پر چینی حملے کے بعد اس وقت کے صدر نے پہلی بار ایمرجنسی کا اعلان کیا۔
  • 1969 -، چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلاباز آرمسٹرانگ اور ایلڈرین ممبئی پہنچے۔
  • 1976 - ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگوجمہوری ملک بنے۔
  • 1999 - سپریم کورٹ نے عمر قید کی مدت 14 برس مقرر کی۔
  • 2012 - برما میں پرتشدد جھڑپوں میں 64 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 2012 - افغانستان میں ایک مسجد پر ہوئے خودکش حملے میں 41 افراد ہلاک، 50 زخمی ہوئے۔
  • 2015 - شمال مشرقی افغانستان میں ہندو کش پہاڑی علاقے میں آئے 7.5 شدت کے زلزلے سے 398 افراد ہلاک ہوئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details