اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - سکھوں کے چوتھے گرو رام داس

بھارت اور عالمی تاریخ میں 24 اکتوبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں:-

what happened on october 24
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Oct 24, 2021, 6:45 AM IST

  • 1577- سکھوں کے چوتھے گرو رام داس نے امرتسر شہر کی بنیاد رکھی۔
  • 1605 - اکبر کی موت کے بعد شہزادہ سلیم نے مغل سلطنت کا اقتدار سنبھالا۔
  • 1775- آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی پیدائش ہوئی۔
  • 1851 -کولکاتہ (کلکتہ) اور ڈائمنڈ ہاربر کے درمیان پہلی باضابطہ ٹیلی گراف لائن کا آغاز ہوا۔
  • 1914 - عظیم مجاہد آزادی لکشمی سہگل کی پیدائش ہوئی۔
  • 1921 - ملک کے سب سے مشہور اور قابل احترام کارٹونسٹ آر کے لکشمن کی پیدائش ہوئی۔
  • 1949 - نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
  • 1971- ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ ملیکا شیراوت کی پیدائش ہوئی۔
  • 1984 - بھارت کی پہلی میٹرو ریل سروس کلکتہ میں شروع ہوئی۔
  • 1997 - کیرالا کے تعلیمی اداروں میں ریگنگ پر پابندی عائد کی گئی۔
  • 2001 - سوئٹزرلینڈ میں گوتھارڈ روڈ کی سرنگ کے اندر دو گاڑیوں کے آپسی تصادم کے بعد آگ لگنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 2003 - برطانیہ نے سپر سونک مسافر طیارے کو الوداع۔ اس زمرے کے آخری طیارے نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پرواز بھری۔
  • 2004 - برازیل نے خلا میں راکٹ کا پہلا کامیاب تجربہ کیا۔
  • 2013- بالی وڈ کے مشہور گلوکار منا ڈے کا انتقال ہوا۔
  • 2017- مشہور ٹھمری گلوکارہ گریجا دیوی کا انتقال ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details