- 1882 - پنجاب یونیورسٹی شملہ میں قائم کی گئی۔
- 1933 - جرمنی کا اتحادی گروپ سے علاحدگی کا اعلان۔
- 1943 - جاپان کا فلپائن کی آزادی کا اعلان۔
- 1946 - ہالینڈ اور انڈونیشیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ۔
- 1948 - اسرائیل اور مصر کے درمیان جنگ شروع ہوئی۔
- 1953 - اسٹیٹ ڈیوٹی ایکٹ ہندوستان میں نافذ ہوا۔
- 1956 - ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے اپنے 3،85،000 پیروکاروں کے ساتھ بدھ مذہب قبول کیا اور اپنے پیروکاروں کو 22 بدھ متوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔
- 1981 - حسنی مبارک مصر کے چوتھے صدر بنے۔
- 1979 - جرمنی کے شہر بون میں ایک ملین افراد نے ایٹمی توانائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
- 1997 - برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ نے امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
- 1999 - نیوکلیئر ٹسٹ پابندی معاہدہ (سی ٹی بی ٹی ) امریکی سینیٹ میں مسترد کر دیا گیا۔
- 2002 - قطر میں ملاقات کے وعدے کے ساتھ۔ 14ویں ایشین گیمز بوسان میں اختتام پذیر۔
- 2004 - پاکستان کی قومی اسمبلی نے صدر پرویز مشرف کو بطور آرمی چیف برقرار رکھنے کا بل منظور کیا۔
- 2007 - بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے نیپال کو طبی اور زرعی شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کی منظوری دی۔
- 2008 - ریزرو بینک آف انڈیا نے باہمی فنڈز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 200 ارب روپے اضافی جاری کرنے کا اعلان کیا۔
- 2010 - دہلی میں جاری 19ویں دولت مشترکہ کھیلوں کا اختتام۔
- 2012 - نائیجیریا کی ایک مسجد میں مسلح افراد نے 20 افراد کو قتل کیا۔
تاریخ میں آج کا دن
بھارت اور عالمی تاریخ میں 14 اکتوبر کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں:
تاریخ میں آج کا دن
یو این آئی