اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کادن

بھارتی اور عالمی تاریخ میں یکم نومبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں: ۔

today in history
تاریخ میں آج کادن

By

Published : Nov 1, 2021, 7:05 AM IST

  • 1755 - پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں آنے والے زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
  • 1765 - برطانیہ کی کالونیوں میں اسٹیمپ ایکٹ نافذ کیا گیا ۔
  • 1800 - جان ایڈمس وائٹ ہاؤس میں رہنے والے پہلے امریکی صدر بنے۔
  • 1858 - بھارت کی حکمرانی ایسٹ انڈیا کمپنی سے برطانیہ کے پاس چلی گئی اور گورنر جنرل کی جگہ وائسرائے کو مقرر کیا جانے لگا۔
  • 1881 - کولکاتا میں سیالدہ اور آرمینیا گھاٹ کے درمیان ٹرام سروس شروع ہوئی۔
  • 1913 - مجاہد آزادی تارک ناتھ داس نے سین فرانسسکو، کیلیفورنیا میں غدر تحریک شروع کی۔
  • 1922 - سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ ہوا۔
  • 1944 - دوسری جنگ عظیم کے دوران، برطانوی فوج نیدر لینڈ کے والچیرن پہنچیں۔
  • 1946 - مغربی جرمنی کی ریاست نیدرسچسین کا قیام عمل میں آیا۔
  • 1950 - ہندوستان میں پہلا بھاپ انجن چترنجن ریل فیکٹری میں بنایا گیا۔
  • 1952 - جے نارائن نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا۔
  • 1954 - فرانس کے علاقے پانڈیچیری، کریکل، ماہے اور یانون کو حکومت ہند کے حوالے کر دیا گیا۔
  • 1956 - ریاست کرناٹک کا قیام۔ زبان کی بنیاد پر ریاست مدھیہ پردیش کا قیام۔ دارالحکومت دہلی مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن گیا۔
  • 1958 - اس وقت کے سوویت یونین نے ایٹمی تجربات کیے۔
  • 1966 - ریاست ہریانہ کا قیام۔
  • 1972 - کانگڑاہ ضلع کے تین اضلاع کانگڑہ، اونا اور حمیر پور بنائے گئے۔
  • 1973 - میسور کا نام بدل کر کرناٹک رکھا گیا۔
  • 1974 - اقوام متحدہ نے مشرقی بحیرہ روم کے ملک قبرص کی آزادی کو تسلیم کیا۔
  • 1979 - فوج نے بولیویا میں اقتدار پر قبضہ کر لیا۔
  • 1995 - امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کو 36.80 ملین ڈالر کے ہتھیار دینے کے لیے مشہور ’براؤن ترمیم‘ پاس کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details