اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History تاریخ میں آج کا دن

بھارت میں 10 جولائی کے اہم واقعات میں بھارت کے سرکردہ بلے باز سنیل گاواسکر کی ممبئی میں پیدائش ہوئی جبکہ اسی دن عالمی تاریخ میں انگلینڈ کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا گیا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوا۔What happened to day in world

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Jul 10, 2023, 8:58 AM IST

نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 10 جولائی کی اہم واقعات اس طرح ہیں:

988۔لیفی ندی کے ساحل پر ڈبلن شہر قائم ہوا۔

1652۔انگلینڈ نے ہالینڈ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1778۔فرانس کے حکمراں لوئی سولہویں نے انگلینڈ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1800۔بھارت کی انگریز سرکار نے برصغیر میں اردو، ہندی اور دیگر مقامی زبانوں کو فروغ دینے کیلئے فورڈولیم کالج قائم کیا۔

1806۔ویلر میں انگریزوں کے خلاف فوجی بغاوت کا پہلا واقعہ رونما ہوا۔

1832۔ امریکی صدر اے جیکسن نے دوسرے بینک کو دوبارہ سے حقوق دیئے جانے کے لئے ویٹو کیا۔

1856۔ وائی فائی کے بانی امریکی سربائی سائنس داں نکولا ٹیسلا کا جنم ہوا۔

1884۔ انگلینڈ کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا گیا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوا۔

1913۔یوروپی ملک رومانیہ نے بلغاریہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1924۔ناروے کا دعوی ختم ہونے کے بعد ڈنمارک نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا۔

1925۔مہر بابا نے اپنا 44 سالہ مون برت شروع کیا۔

1938۔ ہاورڈ ہیوز نے 91 گھنٹے طیارہ اڑانے کا ریکارڈ بنایا۔

1943۔امریکہ، برطانوی اور کناڈیائی فوج نے دوسری عالمی جنگ کے دوران سسلی جزیرے پر حملہ کیا۔

1947۔چین کے کینٹ کے علاقے میں دریا میں ٹرین گرنے سے 200 افراد ہلاک ہوئے۔

1947۔برطانیہ کے وزیراعظم کلیمینٹ ایٹلی نے محمد علی جناح کو پاکستان کا پہلا گورنر جنرل بنانے کی سفارش کی۔

1949۔ بھارت کے سرکردہ بلے باز سنیل گاواسکر کی ممبئی میں پیدائش ہوئی۔ ان کے نام 125 ٹسٹ میں 34 سنچریوں کے ساتھ 10122 رن ہیں۔ 108 ون ڈے میں انہوں نے 3092 رن بنائے۔

1951۔ معروف سیاستداں اور اترپردیش کے سابق وزیراعلی اور موجودہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی پیدائش ہوئی۔

1960۔بیلجئم نے اپنے فوجی کانگو روانہ کئے۔

1962۔جارجیا میں مظاہرے کے دوران مارٹن لوتھر کنگ گرفتار ہوئے۔

1965۔مدھیہ پردیش کے گوالیار میں خواتین کے پہلے این سی سی کالج کے آغاز ہوا۔

1973۔شمالی امریکہ براعظم میں کیریبین کے علاقے میں واقع ملک بہاماس نے انگلینڈ سے آزادی حاصل کی اور آئین اختیار کیا۔

1994۔نیپال کے وزیر اعظم گرجا پرساد کوئرالہ نے استعفی دیا۔

1995۔ میانمار کی جمہوریت حامی لیڈر آنگ سان سو کی کو تقریباً 6 برسوں کے بعد نظربندی سے آزاد کیا گیا۔

1997۔ فجی میں نئے آئین کی منظوری کے ساتھ بھارتی برادری کو سیاسی حقوق ملے۔

2006۔پاکستان کے ملتان میں طیارے کے حادثے میں 45 افراد ہلاک ہوئے۔

2013۔چین کے سچوان صوبے میں تودے گرنے سے 40 افراد ہلاک۔

2015۔بنگلہ دیش کے میمن سنگھ ضلع میں مفت کپڑے لینے کے دوران مچی بھگدڑ میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details