اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Today in History تیرہ جولائی کے چند اہم تاریخی واقعات - آج کی تاریخ میں کب کیا ہوا

13 جولائی کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ آج کے دن ہندوستان نے اپنا پہلا ون ڈے انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلا۔

Today in History
Today in History

By

Published : Jul 13, 2023, 6:33 AM IST

نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 13 جولائی کے چند واقعات درج ذیل ہیں۔

1534 - عثمانی افواج نے شمال مغربی فارس میں تبریز پر قبضہ کر لیا۔

1645 - الیکسی رومانوف اپنے والد مائیکل کی جگہ روس کا حکمران بنے۔

1771 - برطانیہ کے مشہور نیویگیٹر جیمز کک کی زمین کے جنوبی نصف کرہ کی تاریخی تلاش تین سال بعد ختم ہوئی۔

1772 - کیپٹن جیمز کک نے بحیرہ جنوب میں اپنا دوسرا سفر شروع کیا۔

1803 - راجہ رام موہن رائے اور الیگزینڈر ڈف نے پانچ طلباء کے ساتھ اسکاٹش چرچ کالج شروع کیا۔

1832 - ہنری سکول کرافٹ نے مینیسوٹا میں دریائے مسیسیپی کا منبع دریافت کیا۔

1863 - نیویارک میں سول وار ڈرافٹ کے مخالفین کے فساد میں ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔

1878 - برلن کانگریس نے بلقان کے ممالک کو یورپی طاقتوں میں تقسیم کر دیا۔

1887 - اسکاٹ لینڈ میں دوسرا ریل پل شروع ہوا، جس کا آج بھی استعمال ہو رہا ہے۔

1905 - کلکتہ کے ہفتہ وار اخبار 'سنجیونی' نے سب سے پہلے برطانوی سامان کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا تھا۔

1908 - چوتھے جدید اولمپک گیمز لندن میں شروع ہوئے۔

1918 - خلیج ٹوکیاما میں جاپانی جنگی جہاز میں دھماکہ ہوا۔ جس میں 500 افراد ہلاک ہو گئے۔

1929-جتندر ناتھ داس نے تاریخی بھوک ہڑتال شروع کی۔

1945 - میکسیکو کے صحرا میں پہلا ایٹم بم ٹیسٹ کے لیے لایا گیا۔

1974 - ہندوستان نے اپنا پہلا ون ڈے انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلا۔

1977- ایمرجنسی کے دوران بھارت رتن، پدم وبھوشن وغیرہ جیسے عوامی اعزازات واپس لے لیے گئے۔

2001- سال 2008 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی چین (بیجنگ) کو سونپی گئی۔

2004 - روسی صدر پوتن نے سائبیریا اور ملک کے مشرق بعید کے علاقوں کی ترقی کے لیے ہندوستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

2006- جوہری بم کی تیاری سے متعلق ایران کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حوالے کیا گیا۔

2011- ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے زاویری بازار، اوپرا ہاؤس اور دادر میں بم دھماکے ہوئے۔

2013- ہندستانی خاتون مصنف شرمیلا ریگے کا انتقال ہوا۔

2014 - بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے دوسرا کارگو راکٹ آربیٹل سائنسز کارپ نے لانچ کیا۔

2014- امریکی صدر بارک اوباما کے مواخذے کے لیے سیاسی مخالفین کی تجویز کو امریکی ایوان کی عدالتی کمیٹی نے مسترد کر دیا۔

2016 - برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم تھریسا مے کو منتخب کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details