اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 7 مئی کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔

today in history 7th may
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : May 7, 2021, 7:22 AM IST

1832۔ یونان آزاد جمہوری ملک بنا۔

1861- نوبل انعام یافتہ بنگلہ شاعر ،قصہ گو اور نغمہ نگار رابندر ناتھ ٹیگور کی ولادت ہوئی۔

1880 - بھارت کے عظیم ماہر سنسکرت اور اسکالر پنڈت پانڈورنگ وامن کانے کی پیدائش ہوئی۔

1889 - مشہور مجاہد آزادی اور ’ہندوستانی سیوا دل‘ کے بانی این ایس ہارڈیکر کا جنم ہوا۔

1907 - بمبئی ( ممبئی) میں پہلی الیکٹرک ٹرام کار چلنی شروع ہوئی۔

1934 - فلپائن میں دنیا کا سب سے بڑا موتی ملا۔

1940۔ وسٹن چرچل برطانیہ کے وزیر اعظم بنے۔

1973 - اروناچل پردیش کے نئے دارالحکومت کا سنگ بنیاد ایٹانگر میں رکھا گیا۔

1975- امریکہ نے ویتنام جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا۔

1976 - الیگزینڈر گراہم بیل نے ٹیلیفون کا پیٹنٹ کرایا۔

2001 - ہندی سنیما کے مشہور نغمہ نگار پریم دھون کا انتقال ہوا۔

2002 - چین کا طیارہ ایم ڈی ۔ 82 پیت سمندر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں 112 افراد ہلاک ہوئے۔

2004 - دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے امریکی تاجر نک برگ کا سر قلم کیا۔

2004 - نیپال کے وزیر اعظم سوریہ بہادر تھاپا نے استعفیٰ دیا۔

2008 - بھارت نے 3500 سے 5000 کلومیٹر سطح سے سطح تک مار کرنے والے میزائل اگنی ۔3 کا کامیاب تجربہ کیا۔

2008 - پاکستان نے نیوکلیائی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے میزائل ہتف ۔8 کا تجربہ کیا۔

2010 - چلی او ای سی ڈی کا 31 واں رکن بنا۔

2015 - برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کو اکثریت حاصل ہوئی، ڈیوڈ کیمرون ایک بار پھر وزیر اعظم بنے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details