1316 - خلجی خاندان کے حکمران سلطان علاؤالدین خلجی کا انتقال ۔
1664- شیواجی کا سورت پر حملہ ۔
1824 - فرانسیسی ادیب اور مصنف، الیگزینڈر ڈوما جونیئر کی پیرس میں پیدائش۔
1832 - ولیم لائیڈ گیریسن نے نیو انگلینڈ میں اینٹی سلیوری سوسائٹی کی بنیاد رکھی۔
1838 - الفریڈ وائل اور سیموئل مورس نے پہلی بار دنیا کے سامنے ٹیلی گراف کا کامیابی سے مظاہرہ کیا۔
1885- ہندی کے مشہور شاعر اور ادیب بھارتندو ہریش چندر کا انتقال ۔
1899 - لارڈ کرزن کو بھارت کا وائسرائے بنایا گیا۔
1907 - پہلا مونٹیسوری اسکول اور ڈے کیئر سینٹر روم میں کھولا گیا۔
1912 - الفریڈ ویگنر نے براعظمی بہاؤ کا نظریہ پیش کیا۔
1928 - چارلی چپلن کی خاموش کامیڈی دی سرکس کا پریمیئر نیویارک سٹی کے اسٹرینڈ تھیٹر میں ہوا۔
1932 - جوزف لیونز آسٹریلیا کے 10ویں وزیر اعظم بنے۔
1947 - آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے بھارت کی تقسیم کو قبول کیا۔