اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن - اردو نیوز

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 27 جون کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

today history
عالمی تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Jun 27, 2021, 7:44 AM IST

1693 - لندن میں 'لیڈیز مرکری' نامی پہلے خاتون رسالہ کی اشاعت ہوئی۔


1759 - برطانوی فوج کے افسر جنرل جیمز وولف نے کیوبیک پر قبضہ کرنا شروع کیا۔


1867 - بینک آف کیلیفورنیا منظم ہوا۔


1893 - پنجاب کے مہاراجہ رنجیت سنگھ کا انتقال ہوا۔


1914 - امریکہ نے ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کیے۔


1939 - بالی وڈ کے مشہور موسیقار اور اداکار راہل دیو برمن کی پیدائش ہوئی۔


1940 - سوویت فوج نے رومانیہ پر حملہ کیا۔


1957 - امریکہ کے لوسیانہ اور ٹیکساس میں آئے طوفان سے 526 افراد ہلاک ہوئے۔


1964 - تین مورتی بھون کو نہرو میوزیم بنایا گیا۔


1967 - لندن کے انفیلڈ میں دنیا کا پہلا اے ٹی ایم قائم ہوا۔


1967 - بھارت میں تعمیر پہلا مسافر طیارہ ایچ ایس۔ 748 انڈین ایئر لائنز کو سونپا گیا۔


1980 - اطالوی طیارہ حادثہ میں 81 افراد لقمہ اجل بنے۔


1981 - کمبوڈیا نے آئین نافذ کیا۔


1983 - ناسا نے خلائی جہاز ایس ۔ 205 لانچ کیا۔


1998 - ملائشیا میں کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈ ہ کھلا۔


2007 - گورڈن براؤن برطانیہ کے وزیر اعظم بنے۔


2008 - مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے چیئرمین بل گیٹس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔


2013 - ناسا نے سورج کا مشاہدہ کرنے کے لئے انٹرفیس ریجن امیجنگ اسپیکٹروگراف لانچ کیا۔


2015 - اقوام متحدہ نے اپنے صدر دفتر میں 20 ویں صدی کے بہترین فلم ہدایت کاروں میں سے ایک ستیہ جیت رے کی تصاویر پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔


2016 - ہندوستان میزائل ٹکنالوجی کنٹرول رجیم کا رکن بنا۔


یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details