اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi On Health Services ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے صحت کی خدمات کو ترقی دینا ضروری

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم وطنوں کو جدید اسپتال اور علاج کے لیے جدید سہولیات میسر آئیں گی اور اگر وہ جلد صحت یاب ہوگے تو ان کی توانائی صحیح سمت میں صرف ہوگی۔PM Modi On Health Services

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 24, 2022, 6:35 PM IST

موہالی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ملک کی صحت خدمات کو بھی ترقی یافتہ ہوناضروری ہے اور حکومت اس کے لئے ایک نہیں بلکہ چھ محاذوں پر کام کر رہی ہے۔ مودی نے کہا کہ ہم وطنوں کو جدید اسپتال اور علاج کے لیے جدید سہولیات میسر آئیں گی اور اگر وہ جلد صحت یاب ہوگے تو ان کی توانائی صحیح سمت میں صرف ہوگی۔PM Modi On Health Services

وزیر اعظم یہاں ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت اور وزیر اعلی بھگونت مان سنگھ بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں ملک کو آزادی کے امرت کال کے آخر، 2047 تک ترقی یافتہ قوم بنانے کا خواب دکھایا ہے۔

مودی نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ان کی حکومت نے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی جامع سہولیات کو اولین ترجیحات میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے اچھے نظام کا مطلب صرف دیواریں بنانا نہیں ہے، ہیلتھ کیئرسسٹم اسی وقت مضبوط سمجھا جاتا ہے جب وہ ہر طرح سے حل فراہم کرتا ہے اور ہر قدم پر ملک کا ساتھ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے "ایک نہیں، دو نہیں، چھ محاذوں" پر کام کر رہی ہے۔

پہلا محاذ احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کا فروغ ہے، دوسرا محاذ دیہاتوں کے لیے چھوٹے اور جدید اسپتال کھولنے کی مہم ہے۔ تیسرا محاذ شہروں میں میڈیکل کالجز اور میڈیکل ریسرچ کے بڑے ادارے کھولنا ہے۔ چوتھے محاذ پر ملک بھر میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ سستی ادویات، سستے آلات کی فراہمی کے پانچویں محاذ پر کام کیا جا رہا ہے اور چھٹا محاذ ہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ہونے والی مشکلات کو کم کرنا۔

مودی نے کہا کہ 2014 سے پہلے ملک بھر میں 400 سے کم میڈیکل کالج تھے، پچھلے آٹھ سالوں میں 200 سے زیادہ نئے میڈیکل کالج بنائے گئے ہیں۔ اچھے اسپتال کے ساتھ ساتھ مناسب ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ کا ہونا بھی ضروری ہے۔ ان کی تعداد بڑھانے کے لیے آج ہندوستان میں مشن موڈ پر کام کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر جدید ترین ٹیکنالوجی کو شامل کیا جا رہا ہے، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہر مریض کو صحت کی اچھی سہولیات فراہم ہو، سہولیات وقت پر دستیاب ہوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔

کینسر جیسی بیماری کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ اس بیماری سے ڈپریشن کی جو صورتحال پیداہوتی ہے، اس سے لڑنے میں بھی مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا، ’’ایک ترقی پسند معاشرے کے طور پر ہماری بھی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم ذہنی صحت کے بارے میں اپنی سوچ میں تبدیلی اور کشادگی لائیں، تب ہی یہ مسئلہ حل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Visit Haryana and Punjab مودی نے ایشیا کے سب سے بڑے امرتا ہسپتال کا افتتاح کیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details