اردو

urdu

By

Published : Dec 13, 2021, 9:05 PM IST

ETV Bharat / bharat

SafeRideMerapride: صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 'سیف رائڈ میرا پرائڈ' مہم کا آغاز

یہ مہم 'برابری کی ڈگر محفوظ سفر' کے تحت چلائی جارہی ہے۔ اس کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے سفر کو محفوظ تر Women's Travel Safe on Public Transport بنانا ہے۔ آج اس #SafeRideMeraPride مہم کے تحت دو تجدید شدہ آٹوز کوکینیڈین ہائی کمیشن نئی دہلی سے پرچم دکھا کر روانہ کیا گیا۔

صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 'سیف رائڈ میرا پرائڈ' مہم
صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 'سیف رائڈ میرا پرائڈ' مہم

صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے Elimination of Gender Based Violence کے لیے مانس فاؤنڈیشن دہلی Manas Foundation Delhi میں واقع نیشنل سول سوسائٹی آرگنائزیشن نے ہندوستان میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کے تعاون سے#SafeRideMeraPride مہم کا آغاز کیا۔

صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 'سیف رائڈ میرا پرائڈ' مہم

یہ مہم 'برابری کی ڈگر محفوظ سفر' کے تحت چلائی جارہی ہے۔ اس کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے سفر کو محفوظ تر بنانا ہے۔آج اس #SafeRideMeraPrideمہم کے تحت دو تجدید شدہ آٹوز کوکینیڈین ہائی کمیشن نئی دہلی سے پرچم دکھا کر روانہ کیا گیا۔

صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 'سیف رائڈ میرا پرائڈ' مہم

جس پر آرٹ کی شکل میں پیغامات کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین مسافروں کو مختلف عوامی مقامات کو دوبارہ حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں عام طور پر مردوں کا غلبہ یا قبضہ ہوتا ہے۔

یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ان دو آٹوز میں جب خواتین سفر کریں گی تواس پیغام کو وسعت ملے گا کہ ہر عورت اس پر فخر محسوس کرتی ہے جب وہ محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

ہندوستان میں کینیڈا ہائی کمیشن کی انچارج ڈی افیئرز آمندا سٹروہن نے اس مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔معزز مہمانوں کے ساتھ ڈاکٹر رشمی سنگھ ڈائریکٹر، خواتین اور بچوں کی ترقی اور خصوصی سکریٹری،سماجی بہبود اور نویندر کمار سنگھ جوائنٹ کمشنر، محکمہ ٹرانسپورٹ دہلی حکومت، سواتی مالیوال چیئرپرسن، دہلی کمیشن برائے خواتین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر دو تیار شدہ آٹوز کو روانہ کیا گیا جس پر صنفی حساس پر مبنی پیغامات دکھائے (ڈسپلے) گئے ہیں۔ یہ آٹو ڈسپلے آرٹ ورک جو مسافروں کو جامع، مساوی اور ترقی پسند رویے کی ترغیب دے گا اور خواتین کے خلاف تشدد کو روکنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا۔

آج سے یہ آٹوز دہلی میں گھومتے نظر آئیں گے 'اسپاٹ دی آٹو' کے عنوان سے ایک آن لائن سرگرمی ریڈیو ایف ایم چینل عشق ایف ایم 104.8 پر چلنا شروع ہوئی۔ جس کے ذریعےعوام کو آٹوز کی تصویر لینے اور ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

#SafeRideMeraPride کے علاوہ، لانچ ایونٹ سے پہلے صنفی حساسیت کی تربیت کا انعقاد کیاگیا، جس میں ڈرائیوروں کو پیشہ ورانہ طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی گئی، جس سے خواتین سوار یوں کو زیادہ تحفظ کا احساس ہو اور وہ بلا خوف و خطر اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details