اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'گڈ گورننس کی حقیقت چھپانےکےلیے زندہ جلانے کا معاملہ دبا دیا'

راہل گاندھی نے کہا، لڑکی کو جلانے کا واقعہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ہوا تھا۔ ریاستی حکومت نے ’گڈ گورننس‘ کی اپنی جھوٹی تشہیر پر پردہ ڈالنے اور ووٹر کو گمراہ کرنے کے لیے خطرناک قدم اٹھایا ہے۔

'گڈ گورننس کی حقیقت چھپانےکےلیے زندہ جلانے کا معاملہ دبا دیا'
'گڈ گورننس کی حقیقت چھپانےکےلیے زندہ جلانے کا معاملہ دبا دیا'

By

Published : Nov 18, 2020, 2:58 AM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار کے ضلع ویشالی میں لڑکی کو زندہ جلانے کا معاملہ پس پشت ڈالنے کے سلسلے میں حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مفادات کے لیے ’گڈ گورننس‘ کی نقلی بنیاد کھسکنے سے بچانے کے لیے غیر انسانی اقدام زیادہ بڑا جرم اور خطرناک روش ہے۔

گاندھی نے کہا یہ واقعہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ہوا تھا اور ریاستی حکومت نے ’گڈ گورننس‘ کی اپنی جھوٹی تشہیر پر پردہ ڈالنے اور ووٹر کو گمراہ کرنے کے لیے خطرناک قدم اٹھایا ہے۔

راہل نے ٹویٹ کیا،’کس کا جرم زیادہ خطرناک ہے۔ جس نے یہ غیر انسانی فعل کیا یا جس نے انتخابی فائدے کے لیے اسے چھپایا تاکہ اس ’کُشاسن‘ (بد حکمرانی) پر اپنے جھوٹے ’سُشاسن‘ (بہتر حکمرانی) کی بنیاد رکھ سکے؟‘

کانگریس کے رہنما نے اس ٹویٹ کے ساتھ بہار کے حاجی پور ڈیٹ لائن سے چھپی ایک خبر کو پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کا ماحول خراب نہ ہو‘ لہٰذا پولیس نے لڑکی کو زندہ جلانے کا معاملہ دبا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:تبلیغی جماعت: سرکاری حلف نامے سے سپریم کورٹ غیرمتفق

ABOUT THE AUTHOR

...view details