اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

TN Govt to Appoint VCs: وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار حکومت کو دینے والا بل تملناڈو اسمبلی میں منظور

تمل ناڈو اسمبلی نے پیر کو ایک بل منظور کیا جس میں ریاست کی مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار ریاستی حکومت کو دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعہ گورنر کا اختیار ختم کر دیا گیا۔ TN Government to Appoint VCs

تمل ناڈو اسمبلی، وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے حکومت کو اختیار فراہم کرنے والا بل منظور
تمل ناڈو اسمبلی، وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے حکومت کو اختیار فراہم کرنے والا بل منظور

By

Published : Apr 25, 2022, 9:24 PM IST

چنئی: اعلی تعلیم کے وزیر کے پونموڈی نے ریاستی حکومت کو یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کی اجازت دینے کے لیے تمل ناڈو یونیورسٹیز قوانین میں ترمیم کرنے کا بل پیش کیا۔ بی جے پی نے تعارفی مرحلے پر بل کی مخالفت کی جب کہ مرکزی اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے نے آنجہانی وزیراعلی جے للیتا پر کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے سیلواپرونتھاگئی کے ریمارک پر بل کی منظوری سے قبل واک آؤٹ کیا۔ TN Government to Appoint VCs

یہ بھی پڑھیں: Padma Shri Award: پروفیسر نجمہ اختر کو پدم شری تفویض

قبل ازیں وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے ارکان سے حکومت کے اقدام کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں بھی، وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں وائس چانسلر کی تقرری گورنر نہیں بلکہ ریاستی حکومت کرتی ہے۔ تلنگانہ اور کرناٹک سمیت دیگر ریاستوں کا بھی یہی حال ہے۔ اپوزیشن پی ایم کے نے بل کی حمایت کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details