مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور اسمبلی حلقے میں محرم الحرام کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
'عوام کی ترقی ٹی ایم سی کی ترجیحات میں شامل'
جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور جنوب سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے کہا کہ ضلع میں رہنے والے تمام لوگوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے کہا کہ ضلع میں رہنے والے تمام لوگوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایک فرد اور ایک ایک کنبہ سے ہی سماج کی تشکیل ہوتی ہے۔ انفرادی ترقی سے ہی سماج کی ترقی ہوتی ہے۔ ہمیں انفرادی ترقی پر زور دینے کی ضرورت ہے۔
رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ غریب عوام کی ترقی اسی وقت ممکن ہو سکتی ہے جب روزگار کے بہترین مواقع ہوں، ریاستی حکومت نے ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا کئے۔ جس سے ضلع میں بے روزگاری دور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ترنمول کانگریس کی تیسری مرتبہ حکومت بننے کے بعد وزیراعلیٰ نے یکے بعد دیگرے کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ عام لوگوں کو ان منصوبوں سے راست جڑنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:۔عاشورہ کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات سخت
رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ترقیاتی منصوبوں سے راست طور پر جڑنے کے لئے عوام کو کسی سیاسی رہنما کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کو ترقیاتی منصوبوں سے جوڑنے کے لئے ہی دوارے سرکار منصوبہ کے تحت کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔