ریاست مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں نامعلوم افراد نے ترنمول کانگریس کے بوتھ صدر شمیم ملا اور ان کے ساتھیوں کی بے رحمی سے پٹائی کر دی۔ نامعلوم افراد کے اس حملے میں تینوں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے بوتھ صدر شمیم ملا اور ان کے دو ساتھی ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پارٹی دفتر سے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی وقت نامعلوم افراد نے پہلے موٹر سائیکل رکوائی اور اس کے بعد ان کی پٹائی شروع کر دی۔ TMC Leader shamim mollah and other badly beaten by local goons
نامعلوم افراد لوہے کے راڈ، ہاکی اسٹیک اور وکٹ سے لیس تھے اور انہوں نے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر حملہ کردیا اور ان کی بے رحمی سے پٹائی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور تین زخمی افراد کو کیننگ محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ریاض الشیخ نام کے ترنمول کانگریس کے رہنما کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔