اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

TMC Leader Found Dead: مشرقی مدنی پور میں ترنمول کانگریس کے رہنما کی لاش برآمد - ترنمول کانگریس کے رہنما اسیم ہاجرہ کا قتل

مشرقی مدنی پور ضلع کے کلنا تھانہ کے تحت ایٹ کھاٹا گاؤں کے ایک میدان سے پولیس نے ترنمول کانگریس کے رہنما کی لاش برآمد کی۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ TMC leader killed in east medinipur

مشرقی مدنی پور میں ترنمول کانگریس کے رہنما کی لاش برآمد
مشرقی مدنی پور میں ترنمول کانگریس کے رہنما کی لاش برآمد

By

Published : Jul 29, 2022, 5:33 PM IST

مشرقی مدنی پور: مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے کلنا تھانہ کے تحت ایٹ کھاٹا گاؤں کے ایک میدان سے پولیس نے ترنمول کانگریس کے رہنما کی لاش برآمد کی۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کی لاش برآمد ہونے سے پورے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ‌بھیجنے کا انتظام کیا۔ TMC leader found dead at kalna in east medinipur

مزید پڑھیں:۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کا قتل

پولیس نے کہا کہ مرنے والے شخص کی شناخت اسیم ہاجرہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ اسیم ہاجرہ کے قتل کے پیچھے بی جے پی کے کارکنان بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے قتل معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details