مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہو رہی ہیں۔
کوچ بہار کے دن ہاٹا میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔