اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tipu Sultan Ground Row: ٹیپو سلطان گراؤنڈ کے نام پر بی جے پی اور بجرنگ دل کا احتجاج - VHP protests against against Tipu Sultan maidan

ملاڈ کے مالوانی علاقے میں واقع ٹیپو سلطان گراؤنڈ Tipu Sultan Ground کا افتتاح کرنے پہنچے اسلم شیخ نے کہا کہ 'خود بی جے پی نے ہی سب سے پہلے اس گراؤنڈ کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی تجویز دی تھی'۔ مالوانی کا یہ گراؤنڈ 15 سال پرانا ہے۔ اورا بتدا سے ہی یہ گراؤنڈ ٹیپو سلطان کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔

ٹیپو سلطان گراؤنڈ کے نام پر بی جے پی اور بجرنگ دل کا احتجاج
ٹیپو سلطان گراؤنڈ کے نام پر بی جے پی اور بجرنگ دل کا احتجاج

By

Published : Jan 26, 2022, 11:03 PM IST

ممبئی: ملاڈ کے مالوانی علاقے میں ٹیپو سلطان گراؤنڈ Tipu Sultan Ground کے نام پر سیاست گرم ہے۔ ٹیپو سلطان گراؤنڈ کے افتتاحی پروگرام Opening Ceremony of Tipu Sultan Ground کے پیش نظر بی جے پی، بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکنان 25 جنوری کی شام سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

ٹیپو سلطان گراؤنڈ کے نام پر بی جے پی اور بجرنگ دل کا احتجاج

آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیمیں اس گراؤنڈ کے ٹیپو سلطان سے منسوب ہونے کی وجہ سے اس کا نام بدلنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ بجرنگ دل، بی جے پی، وشواہندو پریشد کے ہزاروں کارکنان نے اس گراؤنڈ پر ٹیپو سلطان کے نام کا بورڈ لگائے جانے اور گراؤنڈ کے افتتاح کے فیصلے کے خلاف مسلسل مظاہرہ کر رہی ہیں۔

آج مہاراشٹر کے سرپرست وزیر اسلم شیخ نے اس گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی پروگرام سے قبل گراؤنڈ کے سامنے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، جہاں مظاہرین سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کرتے نظر آئے۔ پولیس نے گراؤنڈ کے افتتاح سے پہلے ہی سیکورٹی کا سخت بند و بست کر رکھا تھا۔

گراؤنڈ کا افتتاح کرنے کے بعد اسلم شیخ نے کہا کہ 'خود بی جے پی نے ہی سب سے پہلے اس گراؤنڈ کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھنے کی تجویز دی تھی'۔ مالوانی کا یہ گراؤنڈ 15 سال پرانا ہے۔ اورا بتدا سے ہی یہ گراؤنڈ ٹیپو سلطان کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details