اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Heavy Security deployed Outside ED office: راہل گاندھی کی پیشی سے ای ڈی دفتر کے باہر سخت سکیورٹی - راہل گاندھی آج ای ڈی کے سامنے پیش ہونگے

راہل گاندھی نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے اس کے پیش نظر ای ڈی دفتر کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں کیوں کہ ای ڈی کے باہر کانگریس کارکنان دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں Cong workers Detained Ahead of Rahul’s Appearance Before ED

راہل گاندھی
راہل گاندھی

By

Published : Jun 13, 2022, 11:53 AM IST

نیشنل ہیرالڈ معاملے میں راہل گاندھی 11 بجے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہیڈکوارٹر پہنچے۔ کانگریس ہیڈکوارٹر سے ای ڈی آفس تک مارچ پر پابندی کے بعد بھی کانگریس کارکنان 24 اکبر روڈ پر واقع کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے۔ پولیس ان کارکنان کو بھی حراست میں لے کر مختلف مقامات پر لے جا رہی ہے۔Cong workers Detained Ahead of Rahul’s Appearance Before ED

اتوار کی شام سے ہی نئی دہلی کی ڈی سی پی امرتا گگلوتھ نے اس ریلی پر پابندی لگا دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہاں ایسی ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے کل دیر شام یہ حکم جاری کیا گیا۔ پولیس نے اب تک درجنوں کانگریس کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔

مزید پڑھیں:National Herald Case: ای ڈی کی جانب سے راہل گاندھی کو ایک اور سمن جاری کیا گیا

دہلی میں آج دوپہر تک بھاری ٹریفک جام رہنے کا امکان ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ کچھ سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق نئی دہلی میں گول ڈاک خانہ جنکشن سے پٹیل چوک، ونڈسر پلیس، تین مورتی چوک اور پرتھوی راج روڈ تک بسوں کی آمدورفت صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی۔ پولس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک موتی لال نہرو مارگ، اکبر روڈ، جن پتھ اور مان سنگھ روڈ پر نہ جائیں۔ یہاں ٹریفک پولیس کے خصوصی انتظامات ہوں گے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details